حیدرآباد

حیدرآباد میں گنیش جلوس پرامن طور پر اختتام پذیر: کمشنر پولیس حیدرآباد

کمشنرپولیس حیدرآباد سی وی آنند نے کہا ہے کہ گنیش جلوس پرامن طور پر اختتام پذیرہوگیا اور شہر میں کوئی بڑا ناخوشگوار واقعہ پیش نہیں آیا۔

حیدرآباد: کمشنرپولیس حیدرآباد سی وی آنند نے کہا ہے کہ گنیش جلوس پرامن طور پر اختتام پذیرہوگیا اور شہر میں کوئی بڑا ناخوشگوار واقعہ پیش نہیں آیا۔

متعلقہ خبریں
حیدر آباد میں ایک ماہ تک امتناعی احکام نافذ
گنیش وسرجن کے انتظامات مکمل:وزیرٹرانسپورٹ
مثالی پڑوس، مثالی معاشرہ جماعت اسلامی ہند، راجندر نگر کا حقوق ہمسایہ ایکسپو
گچی باؤلی میں حائیڈرا کا بڑا ایکشن، غیرقانونی تعمیرات کا صفایا، ہائی کورٹ کے احکامات پر فوری کارروائی
کوہ مولا علی: کویتا کا عقیدت بھرا دورہ، خادمین کے مسائل اور ترقیاتی کاموں کی سست روی پر اظہار برہمی

انہوں نے کہا کہ وسرجن کا عمل پچھلے برسوں کے مقابلے میں پہلے ختم ہوا اور شہر کی تمام سڑکیں ٹریفک کے لیے کھول دی گئیں۔ صبح 10.30 بجے تک ہم نے شہر کے تمام جنکشن اور سڑکوں کو ٹریفک کے لیے کھول دیا۔

پچھلے سال کے مقابلے یہ عمل تین گھنٹے قبل مکمل ہو گیا۔انہوں نے کہا کہ وسرجن کے عمل کو صبح 6 بجے یا 7 بجے تک ختم کرنے کا منصوبہ بنایاگیا تھا، تاہم کچھ وجوہات اور چند پنڈال منتظمین کے عدم تعاون کی وجہ سے ایسا نہیں ہوسکا۔

اس سلسلہ میں ہم منتظمین کے ساتھ فالو اپ کریں گے اور اگلی بار پولیس کے ساتھ مکمل تعاون کو یقینی بنائیں گے۔ اس کے علاوہ، گاڑیوں کی خرابی، بڑی مورتیوں میں رکاوٹ ڈالنے والی بجلی کی تاریں وغیرہ جیسے مسائل تھے جو تاخیر کا باعث بنے۔

انہوں نے کہا کہ حسین ساگر میں گزشتہ دس دنوں کے دوران تقریباً ایک لاکھ مورتیوں کا وسرجن کیا گیا اور آخری وسرجن کے دن 15,000 مورتیوں کا وسرجن کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ گنیش تہوار کے پرامن انعقاد کے لئے شہر کے 15000 پولیس ملازمین سمیت 25,000 پولیس فورس تعینات کی گئی تھی۔

سی وی آنند نے خیریت آباد گنیش اتسو کمیٹی کا پولیس کے ساتھ تعاون کرنے اور بڑی مورتی کا وسرجن منگل کی دوپہر 1.30 بجے تک یقینی بنانے پر شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے تعاون کے سلسلہ میں متعلقہ دیگر سرکاری محکموں کا بھی شکریہ ادا کیا۔