حیدرآباد

تلنگانہ میں سردی کی لہر میں اضافہ، ایلو الرٹ جاری

سرد ہواوں کے ساتھ ہلکی بارش کی شدت میں اضافہ ہوا ہے۔گذشتہ روز حیدرآباد کے بشمول تلنگاہ کے بعض مقامات پر بارش ہوئی۔محکمہ موسمیات نے کہا کہ سرد موسم کی صورتحال اس ماہ کی 11تاریخ تک جاری رہے گی۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے محکمہ موسمیات نے ایلوالرٹ جاری کردیا ہے۔ریاست میں سردی کی لہر میں اضافہ ہوگیا ہے۔محکمہ موسمیات کے عہدیداروں نے کہا ہے کہ دو دن پہلے اضافہ درجہ حرارت میں آج سے اچانک گراوٹ ہوگئی ہے۔

متعلقہ خبریں
حیدرآباد کے بیشتر مقامات میں سردی کی لہر برقرار
تلنگانہ میں گرمی کی شدت میں بتدریج اضافہ
شمالی ہند میں 5 دن کہر اور کڑاکے کی سردی: محکمہ موسمیات
آسٹریلیا ونڈے کی نمبر ایک ٹیم بن گئی

سرد ہواوں کے ساتھ ہلکی بارش کی شدت میں اضافہ ہوا ہے۔گذشتہ روز حیدرآباد کے بشمول تلنگاہ کے بعض مقامات پر بارش ہوئی۔محکمہ موسمیات نے کہا کہ سرد موسم کی صورتحال اس ماہ کی 11تاریخ تک جاری رہے گی۔

گذشتہ روز ضلع عادل آباد میں اقل ترین درجہ حرارت15.5ڈگری سلسیس،میدک میں 16.8ڈگری سلسیس،راماگنڈم،حکیم پیٹ میں 18.4ڈگری سلسیس درجہ حرارت درج کیاگیا۔ درجہ حرارت میں مزید گراوٹ کے نتیجہ میں صبح 11بجے تک کہر سڑکوں پر دیکھی جارہی ہے۔

موسم میں اچانک تبدیلی سے عوام کوشدید مشکلات کا سامنا کرناپڑرہا ہے۔محکمہ موسمیات نے کہا کہ آئندہ ایک ہفتہ تک سردی کی شدت کے برقراری کاامکان ہے۔