تلنگانہ

گنیش اتسو۔ مناسب انتظامات کرنے تلنگانہ کے وزیر پونم پربھاکر کی ہدایت

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ گنیش اُتسو اور نمرجن تقاریب میں شریک عوام کو پینے کے صاف پانی سمیت تمام بنیادی سہولتیں فراہم کی جائیں اور صفائی پر خاص توجہ دی جائے۔ نمرجن کے دوران ٹریفک مسائل نہ پیدا ہوں اس کے لیے انہوں نے پیشگی اقدامات کرنے کی ہدایت بھی دی۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے وزیرٹرانسپورٹ وحیدرآباد کے انچارج وزیر پونم پربھاکرنے زوردیتے ہوئے کہا ہے کہ جاریہ سال گنیش اُتسو کے موقع پر حیدرآباد اور سکندرآباد میں تمام محکمہ جات باہمی تال میل کے ساتھ مناسب انتظامات کریں۔

متعلقہ خبریں
ڈبل بیڈروم امکنہ، 10 لاکھ درخواستیں وصول: پونم پربھاکر
بے روزگار نوجوانوں کیلئے ڈی ای ای ٹی ایک مؤثر ڈیجیٹل پلیٹ فارم: اقلیتی بہبود آفیسر آر۔ اندرا
،،یس آر گارڈن نلگنڈہ میں تحفظِ عقائد کانفرنس اور اسناد و انعامات کی تقسیم،،
جعلی ایچ ٹی کپاس کے بیجوں کا بڑا بھانڈا، 10 ٹن بیج ضبط، دو ملزمان گرفتار
یومِ جمہوریہ کی تقریبات میں محکمہ اقلیتی بہبود کی خدمات کی شاندار ستائش

حیدرآباد میں ڈاکٹر ایم سی آر ایچ آر ڈی انسٹیٹیوٹ میں آج صبح منعقدہ رابطہ اجلاس میں وزیرموصوف نے اعلیٰ عہدیداروں کے ساتھ شرکت کی۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ گنیش اُتسو اور نمرجن تقاریب میں شریک عوام کو پینے کے صاف پانی سمیت تمام بنیادی سہولتیں فراہم کی جائیں اور صفائی پر خاص توجہ دی جائے۔ نمرجن کے دوران ٹریفک مسائل نہ پیدا ہوں اس کے لیے انہوں نے پیشگی اقدامات کرنے کی ہدایت بھی دی۔

اجلاس میں شہر کی میئر گدوال وجیے لکشمی، ڈی جی پی ڈاکٹر جتیندر، جی ایچ ایم سی کمشنر آر وی کرنن، ایچ ایم ڈی اے کمشنر سرفراز احمد اور متعلقہ محکموں کے اعلیٰ عہدیدار شریک ہوئے۔