حیدرآباد

جعلی نوٹ کے کاروبار میں ملوث ٹولی بے نقاب، دو گرفتار

ایس آر ٹی ایل بی نگر زون نے جعلی نوٹ کا کاروبار کرنے والے دو افراد کو گرفتار کرلیا اور ان کے قبضہ سے 500 کے 3 اصلی کرنسی نوٹ اور 60 لاکھ روپئے جعلی نوٹس، نقلی نبر والی کار، 6 موبائل فونس، پولیس فائر لاٹھی اور ایک مٹھی ضبط کرلیا۔

حیدرآباد: ایس آر ٹی ایل بی نگر زون نے جعلی نوٹ کا کاروبار کرنے والے دو افراد کو گرفتار کرلیا اور ان کے قبضہ سے 500 کے 3 اصلی کرنسی نوٹ اور 60 لاکھ روپئے جعلی نوٹس، نقلی نبر والی کار، 6 موبائل فونس، پولیس فائر لاٹھی اور ایک مٹھی ضبط کرلیا۔

متعلقہ خبریں
جعلی کرنسی کی طباعت اور چلن کوعام کرنے پر 2افرادگرفتار
حیدرآباد کلکٹر نے گورنمنٹ ہائی اسکول نابینا اردو میڈیم دارالشفا کا اچانک دورہ کیا
حیدرآباد: معہد برکات العلوم میں طرحی منقبتی مشاعرہ اور حضرت ابو البرکاتؒ کے ارشادات کا آڈیو ٹیپ جاری
اللہ کے رسول ؐ نے سوتیلے بہن بھائیوں کے ساتھ حسن سلوک اور صلہ رحمی کا حکم دیا: مفتی محمد صابر پاشاہ قادری
محفل نعت شہ کونین صلی اللہ علیہ وسلم و منقبت غوث آعظم رضی اللہ تعالٰی عنہ

رچہ کنڈہ کمشنر پولیس سودہیر بابو نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نظام آباد ڈچ کلب گن پل 37 سالہ جئے اندرسن اور ضلع عادل آباد کا ساکن 53 سالہ محمد بہاء الدین عرف جاوید جو اوٹنور کے محکمہئ جنگلات میں سینئر اسسٹنٹ ہے کو گرفتار کرلیا گیا۔

یہ ٹولی لوگوں کو ایک اصلی نوٹ کے مقابلہ میں 3 نقلی دینے کا جھأنسہ دیتے تھے اور یہ نقلی نوٹ بیگم بازار کی دوکان سے خریدے گئے تھے۔

اس ٹولی کے خلاف پہلے سے ہی 3 مقدمات درج ہیں۔ گوپال پورم، پنجہ گٹہ اور نرمل میں بھی مقدمات درج ہیں۔