حیدرآباد

کانگریس کے برسراقتدار آنے پر 500 روپئے میں گیس سلنڈر فراہم کیاجائے گا: ریونت ریڈی

ریونت ریڈی نے دعوی کیا کہ ریاست کے عوام اب کے چندرشیکھرراو کی باتوں پر یقین کرنے کے موقف میں نہیں ہیں۔ کے سی آر نے کہا تھا کہ وہ ایک دلت کو چیف منسٹر بنائیں گے۔انہوں نے سوال کیا کہ کیا کے سی آر پارٹی صدر کا عہدہ کسی دلت کو دے سکتے ہیں؟

حیدرآباد: تلنگانہ کانگریس کے سربراہ و رکن پارلیمنٹ نے وعدہ کیا ہے کہ تلنگانہ میں کانگریس پارٹی کے برسراقتدار آنے پر 500 روپے میں گھریلو پکوان گیس سلنڈر فراہم کیاجائے گا۔ انہوں نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم مودی کے دور حکومت میں اشیا کی قیمتیں دوگنی ہو گئی ہیں جو کہتے ہیں کہ یہ ڈبل انجن والی حکومت ہے۔

متعلقہ خبریں
متھن ریڈی کو ای ڈی کی نوٹس، شراب اسکام معاملہ میں پوچھ تاچھ
چنچل گوڑہ میں شبِ برات کے موقع پر مرکزی جلسہ تحفظِ ناموسِ رسالت ﷺ، 3 فروری کو انعقاد
پوسٹ میٹرک اسکالرشپ درخواستوں کی تاریخ میں توسیع، آخری تاریخ 31 مارچ 2026 مقرر
اقراء مشن ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج، کے ۴۰ سالہ ‘روبی جوبلی’ جشن کا شاندار انعقاد
زیارتِ قبور سنتِ نبویؐ، شبِ برات میں خاص روحانی اہمیت کی حامل: صابر پاشاہ

 انہوں نے دعوی کیا کہ ریاست کے عوام اب وزیراعلی کے چندرشیکھرراو کی باتوں پر یقین کرنے کے موقف میں نہیں ہیں۔ چندرشیکھرراونے کہا تھا کہ وہ ایک دلت کو وزیراعلیٰ بنائیں گے۔انہوں نے سوال کیا کہ کیا چندرشیکھرراو پارٹی صدر کا عہدہ کسی دلت کو دے سکتے ہیں؟

ریونت ریڈی منوگوڑو اسمبلی حلقہ میں اپنی یاتھ سے ہاتھ جوڑویاترا میں مصروف ہیں۔اس یاترا کے حصہ کے طورپر انہوں نے مختلف مقامات پر عوام سے ملاقات کرتے ہوئے ان کے مسائل سے واقفیت حاصل کی۔انہوں نے اس موقع پر عوام سے وعدہ کیاکہ ریاست میں کانگریس کے برسراقتدارآنے کے بعد ان کے مسائل کے حل کو یقینی بنایاجائے گا۔