حیدرآباد

فٹ پاتھ پر رہنے والے شخص کا قتل

مقتول کی شناخت سرینو کے طورپر کی گئی ہے جو چکڑپلی علاقہ کے وویک نگر کے فٹ پاتھ پر سورہا تھاکہ نامعلوم افراد نے اس کے سرپروزنی پتھر ڈال دیا جس کے نتیجہ میں وہ موقع پر ہی ہلاک ہوگیا۔

حیدرآباد: شہرحیدرآباد میں فٹ پاتھ پر رہنے والے ایک شخص کے قتل کی واردات پیش آئی۔کل شب نامعلوم حملہ آوروں نے اس شخص کا قتل کردیا۔مقتول کی شناخت سرینو کے طورپر کی گئی ہے جو چکڑپلی علاقہ کے وویک نگر کے فٹ پاتھ پر سورہا تھاکہ نامعلوم افراد نے اس کے سرپروزنی پتھر ڈال دیا جس کے نتیجہ میں وہ موقع پر ہی ہلاک ہوگیا۔

متعلقہ خبریں
حیدرآباد دونوں ریاستوں کا مشترکہ دارالحکومت نہیں رہا
سرورنگر کے مقتول محمدعمران کے خاندان سے مشتاق ملک کی ملاقات
1969 کی تحریک میں طلبہ پر کس نے گولی چلانے کی ہدایت دی؟ کے ٹی آر کا سوال
ماہ صیام کا آغاز، مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اعلان
حیدر آباد کو بھاگیہ نگر بنانے بی جے پی امیدوار مادھوی لتا کی مہم

اطلاع پر چکڑپلی پولیس وہاں پہنچی جس نے ضابطہ کی کارروائی کی۔پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا۔پولیس نے اس سلسلہ میں ایک معاملہ درج کرکے جانچ شروع کردی۔

پولیس نے شبہ ظاہر کیا کہ بعض مسائل کے سبب اس کے قتل کی واردات پیش آئی۔پولیس سی سی ٹی وی فوٹیجس کی بنیاد پر قاتلوں کی تلاش کاکام کررہی ہے۔

a3w
a3w