تلنگانہ

ناگرجنا ساگر پراجیکٹ کے دروازے کھول دیئے گئے (ویڈیو)

تلنگانہ اورآندھراپردیش کے مشترکہ ناگرجنا ساگر پراجکٹ کے دروازے کھول کر فاضل پانی کا اخراج عمل میں لایا گیا۔

حیدرآباد: تلنگانہ اورآندھراپردیش کے مشترکہ ناگرجنا ساگر پراجکٹ کے دروازے کھول کر فاضل پانی کا اخراج عمل میں لایا گیا۔

پانی چھوڑنے سے پہلے آندھراپردیش کے پالناڈو اورتلنگانہ کے نلگنڈہ کے نشیبی علاقوں کے دیہاتوں میں رہنے والوں کو ایک دن پہلے ہی چوکس کر دیا گیا تھا۔

پراجکٹ کے دروازوں کو کھولنے کا فیصلہ 4.22 لاکھ کیوسک پانی کی آمد کے بعد کیا گیا۔

اس پراجکٹ میں 4.22لاکھ کیوزک پانی کا بہاؤ درج کیا گیا۔ پراجکٹ میں روزانہ پانی کے بہاؤ کا اضافہ ریکارڈ کیا جارہا ہے۔ اس پراجکٹ کی موجودہ سطح آب مکمل 590 فٹ کے برخلاف 584 فٹ درج کی گئی ہے۔

a3w
a3w