تلنگانہ

منچریال میں پرائیویٹ ٹیچر نے پھانسی لے لی

جوبن، گزشتہ 7 سالوں سے اسکول کے وائس پرنسپل کے طور پر کام کر رہا تھا۔وہ ایک اچھے انسان کے طور پر جاناجاتا تھاتاہم کل شب اس کے انتہائی اقدام نے تمام کو حیرت زدہ کردیا۔

حیدرآباد: کیرل سے تعلق رکھنے والے ایک پرائیویٹ اسکول ٹیچر نے تلنگانہ کے ضلع منچریال میں پھانسی لے کر خودکشی کرلی۔تفصیلات کے مطابق کیرل کا 35سالہ جوبن،جنارم منڈل مستقر میں ایک پرائیویٹ اسکول کے وائس پرنسپل کے طور پر کام کر رہا تھا،کل رات اس نے خودکشی کر لی۔

جوبن، گزشتہ 7 سالوں سے اسکول کے وائس پرنسپل کے طور پر کام کر رہا تھا۔وہ ایک اچھے انسان کے طور پر جاناجاتا تھاتاہم کل شب اس کے انتہائی اقدام نے تمام کو حیرت زدہ کردیا۔ پولیس نے اس سلسلہ میں ایک معاملہ درج کرکے جانچ شروع کردی۔

بتایاجاتا ہے کہ خاندانی جھگڑوں کے سبب اس نے یہ انتہائی اقدام کیا۔اس کی بیوی کیرل گئی تھی جہاں سے واپسی کے بعد ان دونوں میں ایک مرتبہ پھر جھگڑا ہوا جس پر مایوسی کے عالم میں جوبن نے یہ انتہائی اقدام کیا۔ذرائع نے بتایا کہ جوبن 15سال پہلے کیرل سے یہاں منتقل ہواتھا۔

a3w
a3w