کھیل

سرفراز خان کے ساتھ ناانصافی پر گواسکر بھی برہم

گواسکر نے کہاکہ اگر آپ صرف سلم اور ڈرم لڑکوں کی تلاش میں ہیں، تو آپ کو فیشن شو میں جانا چاہیے اور وہاں کچھ ماڈلز تلاش کریں اور انہیں گیندیں اور بیاٹ دیں۔ ماڈلس کو بیاٹ کو پکڑنا چاہیے اور پھر کرکٹ کھیلنا سکھانا چاہیے۔ گواسکر نے کہاکہ کرکٹ میں ایسا نہیں ہوتاہے۔

ممبئی: کرکٹ شائقین سے لیکر ماہرین اور سابق کرکٹرز تک ڈومیسٹک کرکٹ میں گزشتہ تین سیزن سے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے سرفراز خان کو آسٹریلیا کے خلاف ٹسٹ ٹیم میں جگہ نہ ملنے پر ناراض ہیں۔ گزشتہ چند روز سے سرفراز کی حمایت میں مسلسل بیانات آرہے ہیں۔

متعلقہ خبریں
ایشان کشن اور شریاس ایئر کا سنٹرل کنٹراکٹ ختم، ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ سے باہر کرنے پر بھی غور
بی سی سی آئی ورلڈ کپ سے قبل کھلاڑیوں کی فٹنس پر توجہ دے گا
ٹیم میں توازن کے باعث سرفرا ز کو منتخب نہیں کیاگیا:سریدھرن
ویراٹ کو دوبارہ ٹسٹ کپتان بنانا چاہئے: سابق کپتان
کوہلی، انگلینڈ کے خلاف پہلے 2 ٹسٹ میاچس سے دستبردار

 اب اسی سلسلے میں تجربہ کار کرکٹر سابق ہندوستانی کپتان سنیل گواسکر نے بی سی سی آئی اور سلیکٹرز کو نشانہ بنایا ہے۔ سرفراز خان کے آسٹریلیا کے خلاف ٹیم انڈیا میں نہ منتخب ہونے کی بڑی وجہ ان کی فٹنس بتائی جارہی ہے۔

انڈیا ٹوڈے کے ساتھ بات چیت میں جب سنیل گواسکر سے اس معاملے پر سوال کیا گیا تو انہوں نے کہاکہ اگر آپ صرف سلم اور ٹرم لڑکوں کی تلاش میں ہیں، تو آپ کو فیشن شو میں جانا چاہیے اور وہاں کچھ ماڈلز تلاش کریں اور انہیں گیندیں اور بیاٹ دیں۔

ماڈلس کو بیاٹ کو پکڑنا چاہیے اور پھر کرکٹ کھیلنا سکھانا چاہیے۔ گواسکر نے کہاکہ کرکٹ میں ایسا نہیں ہوتاہے۔ آپ کے پاس ہر شکل اور سائز کے کرکٹرز ہوں گے۔ سائز کی طرف مت جاؤ آپ کو اسکور اور وکٹ پر جانا ہے۔ وہ سنچری بنانے کے بعد میدان سے باہر نہیں جاتے۔

وہ ہر وقت زمین پر رہتا ہے۔ یہ بتاتا ہے کہ وہ مکمل طورپر فٹ ہے۔ گواسکر نے کہاکہ مسلسل اچھا کھیلنے کا مطلب ہے کہ آپ فٹ ہیں۔ اگر آپ فٹ نہیں ہیں تو آپ بار بار سنچریاں کیسے بناسکتے ہیں۔ کرکٹ میں فٹنس سب سے اہم ہے۔ صرف یو یو ٹسٹ انتخاب کا معیار نہیں ہوسکتا۔

 آپ کو یہ یقینی بنانا ہوگا کہ آیا وہ شخص کرکٹ کیلئے فٹ ہے یا نہیں۔ اگر آپ مسلسل اچھا کھیل رہے ہیں یعنی آپ کرکٹ کیلئے فٹ ہیں تو دوسری چیزوں سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔ سرفراز خان کا بیٹ گزشتہ 3 سیزن سے ڈومیسٹک کرکٹ میں کافی رنز بنا رہا ہے۔

فرسٹ کلاس کرکٹ میں اس بلے باز نے 2019-20 میں 154.66 کی اوسط سے 928 رنز بنائے۔ اس کے بعد 2020-21 میں انہوں نے 122.75 کی اوسط سے 982 رنز بنائے۔ اس کے بعد 2022-23 کے سیزن میں بھی وہ اب تک 900 سے زیادہ رنز بناچکے ہیں۔

وہ اب تک 37 فرسٹ کلاس میچوں کی 53 اننگز میں ساڑھے تین ہزار سے زائد رنز بناچکے ہیں۔ یہاں ان کی بیٹنگ اوسط 80 سے زیادہ رہی ہے۔ فرسٹ کلاس کرکٹ میں بیٹنگ اوسط کے لحاظ سے سرفراز لیجنڈ آسٹریلوی کرکٹر ڈان براڈمین کے بعد دوسرے نمبر پر ہیں۔

 گواسکر نے سوال کیاکہ سرفراز کو ٹیم انڈیا میں منتخب ہونے کیلئے اور کیا کرنا چاہئے۔ اس نوجوان کھلاڑی کو خود کو براڈمین کے قریب لاکھڑا کیا ہے تاہم اس کے باوجود انہیں اگر قومی ٹیم میں جگہ نہیں ملتی ہے تو یہ ہندوستانی کرکٹ کی بدقسمتی ہی ہوگی۔ انہوں نے کہاکہ سرفراز کو فو ری ٹیم میں شامل کرنا چاہئے۔

a3w
a3w