تلنگانہ: محبوب آباد ضلع میں بارش۔ دھان کے انبار ترہوگئے
اگرچہ کسانوں نے دھان کو بچانے کے لئے تارپولین سے اسے بچانے کی کوشش کی، لیکن تیز ہواؤں اور شدید بارش کے باعث ان کی یہ کوشش ناکام ہو گئی۔ بارش کے پانی کے بہاؤ سے دھان مکمل طور پر گیلی ہوگئی جب کہ کچھ مراکز پر کٹائی کے بعد بوریوں میں بھری گئی دھان بھی وقت پر لاریوں کی عدم دستیابی کے باعث پانی میں بھیگ گئی۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے محبوب آبادضلع میں ہوئی غیرموسمی بارش نے کسانوں کی محنت پر پانی پھیر دیا۔ تیز آندھی اور بارش کے باعث خریداری مراکز پر رکھے گئے دھان کے انبار ترہوگئے۔
اگرچہ کسانوں نے دھان کو بچانے کے لئے تارپولین سے اسے بچانے کی کوشش کی، لیکن تیز ہواؤں اور شدید بارش کے باعث ان کی یہ کوشش ناکام ہو گئی۔ بارش کے پانی کے بہاؤ سے دھان مکمل طور پر گیلی ہوگئی جب کہ کچھ مراکز پر کٹائی کے بعد بوریوں میں بھری گئی دھان بھی وقت پر لاریوں کی عدم دستیابی کے باعث پانی میں بھیگ گئی۔
کسانوں نے مطالبہ کیا ہے کہ بھیگی ہوئی دھان کو بھی اقل ترین امدادی قیمت (ایم ایس پی) پر خریدا جائے اور آئندہ اس طرح کی صورتحال سے بچنے کے لئے وقت پر لاریوں کا بندوبست کیا جائے۔
کسانوں نے خریداری مراکز پر احتجاج کرتے ہوئے حکام پر الزام لگایا کہ ان کی لاپرواہی اور وقت پر مناسب انتظام نہ ہونے کے باعث انہیں مالی نقصان اٹھانا پڑ رہا ہے۔
مقامی کسان تنظیموں نے بھی اس صورتحال پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اگر فوری اقدام نہ کیا گیا تو بڑے پیمانے پر زرعی بحران جنم لے سکتا ہے۔عہدیداروں کی جانب سے ابھی تک کوئی واضح جواب نہیں آیا ہے، تاہم کسان مطالبہ کر رہے ہیں کہ سرکاری سطح پر نقصان کا تخمینہ لگا کر معاوضہ بھی فراہم کیا جائے۔