تلنگانہ

سدی پیٹ کی خاتون میں جی بی ایس مرض کی تشخیص

تلنگانہ کے ضلع سدی پیٹ سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون گولین۔ بیرسنڈورم(جی بی ایس) کے عارضہ کا شکار ہوگئی ہے۔یہ بات کمس ہاسپٹل کی جانب سے جاری کردہ بیان میں بتائی گئی ہے۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے ضلع سدی پیٹ سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون گولین۔ بیرسنڈورم(جی بی ایس) کے عارضہ کا شکار ہوگئی ہے۔یہ بات کمس ہاسپٹل کی جانب سے جاری کردہ بیان میں بتائی گئی ہے۔

متعلقہ خبریں
منریگا کا نام بدلنے کے خلاف تلنگانہ میں کانگریس کا احتجاج، اقلیتی بہببود کے وزیر محمد اظہرالدین کی بھی شرکت
ایک ہونہار لڑکی جسے’’جہیز‘‘ نے مار دیا
زندہ دلان کے مزاحیہ مشاعروں کی  دنیا  بھر میں منفرد شناخت،پروفیسرایس ا ے شکور، نواب قادر عالم خان کی شرکت
جمعہ: دعا کی قبولیت، اعمال کی فضیلت اور گناہوں کی معافی کا سنہری دن،مولانامفتی ڈاکٹر حافظ محمد صابر پاشاہ قادری کا خطاب
کےسی آر کی تحریک سے ہی علیحدہ ریاست تلنگانہ قائم ہوئی – کانگریس نے عوامی مفادات کوبہت نقصان پہنچایا :عبدالمقیت چندا

بتایا جاتا ہے کہ عصابی مرض کی تشخیص کی گئی۔ مذکورہ نوعیت کا مرض بہت کم ہوتا ہے لیکن اس خاتون کی تشخص پر اس کا علم ہوا ہے۔ 25سالہ خاتون دواخانہ میں شریک ہے اور کمس ہاسپٹل میں مصنوعی عاضہ تنفس کے سہارے پر رکھی گئی ہے۔

کنسلٹنٹ نیرولوجسٹ ڈاکٹر پروین کماریادا نے بتایا کہ اس خاتون نے پونے کا سفر نہیں کیا جہاں یہ مرض پھیل رہا ہے۔

ریاست تلنگانہ میں یہ پہلا کیس ہے۔ اس کے خاندان میں ایسا کوئی مریض نہیں رہا۔ مذکور خاتون ابتداء میں ایک ہفتہ تک دوسرے دواخانہ میں بھی زیر علاج تھی لیکن اس کی حالت بگڑ گئی۔

جس کے بعد خاتون کو عصری طبی ضروریات کی تکمیل کیلئے کمس کو منتقل کیا گیا۔ڈسٹرک میڈیکل اینڈ ہیلت آفیسر سدی پیٹ سے ربط پیدا کرنے پر بتایا گیا کہ مذکورہ کیس سے وہ لا علم ہے۔پونے اورقرب و جوار کے علاقوں میں جی بی ایس مرض پھیلتا جارہا ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ آلودہ پانی کا استعمال اس کی وجوہات میں شامل ہے۔