سوشیل میڈیا
ٹرینڈنگ

دُلہے نے دلہن کے گود میں سے سلامی چرالی (ویڈیو وائرل)

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دلہن کی جھولی میں پیسوں (سلامی) کا ڈھیر پڑا ہے، ایسے میں دلہا آنکھ بچا کر دلہن کے سامنے رکھے پیسوں کو چرا کر اپنی جھولی میں ڈال لیتا ہے۔

حیدرآباد: شادی کی تقریب میں اسٹیج پر بیٹھے دلہا کی جانب سے دلہن کی جھولی میں رکھی سلامی کو چرانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ ہندوستان اور پاکستان میں شادیوں پر بڑا دھوم دھڑکا کیا جاتا ہے اور عام طور پر اسے یادگار لمحہ بنانے کے لیے بہت سارے پیسے بھی خرچ کیے جاتے ہیں۔ بعض دفعہ شادی میں ایسے واقعات بھی پیش آتے ہیں کہ لوگ حیران و پریشان ہوجاتے ہیں۔

متعلقہ خبریں
لفٹ میں پھنسے نوجوان نے ایسا ردعمل دیا کہ لوگ حیران رہ گئے (ویڈیو)
کار میں آگ لگنے سے دولہا سمیت چار افراد کی جل کر موت
سوشل میڈیا کے اثرات کی جانچ کیلئے پارلیمانی کمیٹی تشکیل
مجلسی خاتون لیڈر کی 2 افراد کے خلاف شکایت
شادی کی تقریب میں خاتون کی ہوائی فائرنگ، دلچسپ ویڈیو
View this post on Instagram

A post shared by HARSH PANDOTRA (@harshpandotra_)

شادی کی تقریب سے ایک ایسی ہی ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں دلہا اپنی دلہن کو ملنے والے سلامی کو چراتے ہوئے پایا گیا۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دلہن کی جھولی میں پیسوں (سلامی) کا ڈھیر پڑا ہے، ایسے میں دلہا آنکھ بچا کر دلہن کے سامنے رکھے پیسوں کو چرا کر اپنی جھولی میں ڈال لیتا ہے۔

اس دوران شادی کے نیلے لباس میں ملبوس دلہن کو خبر تک نہیں ہوتی اور وہ دوستوں کے ساتھ ہنس ہنس کر باتیں کرنے میں مصروف نظر آرہی ہے۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرم پر ہرش پنڈورا نامی صارف نے یہ ویڈیو شیئر کی ہے جسے اب تک 19 لاکھ کے قریب صارفین دیکھ چکے ہیں۔