حیدرآباد

گورنرنے عوام سے نئے سال کی مبارکباد قبول کی

گورنر نے راج بھون پہنچنے والے عوام سے فرداً فرداً ملاقات کی اور ان سے گلدستے اور شال کو قبول کیا۔ عوام کی کثیر تعداد 11بجے دن راج بھون پہنچ گئی تھی۔

حیدرآباد: گورنر تلنگانہ ڈاکٹر تمیلی سائی سوندرا راجن نے آج عوام کو نئے سال کی مبارکباد دینے اور عوام سے مبارکباد وصول کرنے کیلئے راج بھون میں پرجادربار کا انعقاد عمل میں لایا ہے۔ اس پرجا دربار میں ریاستی وزراء ارکان کونسل، ارکان اسمبلی اور حزب مخالف جماعتوں کے ارکان اسمبلی نے شرکت نہیں کی۔

متعلقہ خبریں
پرگتی بھون اور راج بھون میں اختلافات برقرار
صدر ٹی پی سی سی کے عہدہ کیلئے کانگریس قائدین کی دوڑ دھوپ
مغربی بنگال میں راج بھون اور سکریٹریٹ میں نئی رسہ کشی
تلنگانہ میں کانگریس کو 10 نشستیں ملیں گی، چیف منسٹر پرامید
تلنگانہ:ایم ایل سی کی نشست کے ضمنی انتخاب کی مہم کااختتام

حکومت کی جانب سے پرجادربار میں شرکت کرنے کیلئے محکمہ پولیس کے اعلیٰ عہدیداروں کو روانہ نہیں کیا گیا۔ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ برسر اقتدار جماعت اور گورنر کے درمیان اختلافات ختم نہیں ہوئے ہیں۔

 گورنر نے راج بھون پہنچنے والے عوام سے فرداً فرداً ملاقات کی اور ان سے گلدستے اور شال کو قبول کیا۔ عوام کی کثیر تعداد 11بجے دن راج بھون پہنچ گئی تھی۔

 دوپہر ایک بجے تک عوام، گورنر سے ملاقات کرتے ہوئے انہیں سال نو کی مبارکباد دی۔ گورنر نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بھی ملاقات کی۔ انہوں نے انہیں نئے سال کی مبارکباد پیش کی۔ 10بجے دن سے لوگ راج بھون کے احاطے میں جمع ہونا شروع ہوگئے۔

 اس موقع پر ہنڈلو ساڑیوں کی نمائش رکھی گئی تھی۔ گورنر نے خواہش ظاہر کی کہ سال 2023 سب کیلئے خوشیاں لائے۔ انہوں نے ریاست کے عوام کو نئے سال کی مبارکباد دی۔

a3w
a3w