ایشیاء
نیپال میں جنریشن زی مہلوکین کو شہدأ کا درجہ
سشیلاکارگی نے اتوار کے دن نیپال کی عبوری وزیراعظم کی حیثیت سے باقاعدہ چارج لے لیا۔ انہوں نے جنریشن زی احتجاج کے دوران ہلاک لوگوں کو ”شہید“ قرار دیا اور ان کے ورثہ کو فی کس 10 لاکھ روپے ریلیف دینے کا اعلان کیا۔
کٹھمنڈو (آئی اے این ایس) سشیلاکارگی نے اتوار کے دن نیپال کی عبوری وزیراعظم کی حیثیت سے باقاعدہ چارج لے لیا۔ انہوں نے جنریشن زی احتجاج کے دوران ہلاک لوگوں کو ”شہید“ قرار دیا اور ان کے ورثہ کو فی کس 10 لاکھ روپے ریلیف دینے کا اعلان کیا۔
مقامی میڈیا نے اِس کی اطلاع دی۔ سابق چیف جسٹس سشیلاکارکی کو جمعہ کے دن صدر رام چندر پوڈیل نے حلف دلایا تھا۔ انہوں نے دو دن بعد چارج لیا۔
انہوں نے وزارتِ داخلہ کی عمارت سے کام کرنا شروع کردیا کیونکہ وزیراعظم کا دفتر وہاں منتقل کردیا گیا ہے۔ منگل کے دن وزیراعظم کے دفتر پر حملہ ہوا تھا۔
کٹھمنڈو پوسٹ کے بموجب حکومت نے 134زخمی مظاہرین اور 57 زخمی پولیس عہدیداروں کا مفت علاج یقینی بنایا ہے۔ وزارتوں سے کہا گیا ہے کہ وہ احتجاج کے دوران جو نقصان ہوا اس کی تفصیلی رپورٹ تیار کریں۔ دی ہیمالین ٹائمز نے یہ اطلاع دی۔