تلنگانہ

ملک میں کووڈ کے نئے ویرینٹ XBB کے واقعات میں اضافہ

کووڈ19کے اومیکرون کے XBB ذیلی قسم کا وائرس‘ہندوستان میں تیزی کے ساتھ پھیل رہاہے۔ملک کی9ریاستوں میں ذیلی ویرینٹ کے کیسس سامنے آرہے ہیں۔

حیدرآباد: کووڈ19کے اومیکرون کے XBB ذیلی قسم کا وائرس‘ہندوستان میں تیزی کے ساتھ پھیل رہاہے۔ملک کی9ریاستوں میں ذیلی ویرینٹ کے کیسس سامنے آرہے ہیں۔

ان ریاستوں میں تلنگانہ،مہاراشٹرا، کرناٹک،اڈیشہ، ٹاملناڈو اور پاڈوچیری جیسی ریاستیں شامل ہیں۔

انٹرنیشنل ریسرچ آرگنائیزیشن GISIADجو وائرس سے ہونے والے تبدیلیوں پر نظر رکھتاہے‘ نے بتایا کہ ملک بھر میں XBBکے350کیسس کی توثیق ہوچکی ہے۔

ٹاملناڈو میں 175، مغربی بنگال میں 103،اڈیشہ میں 35، مہاراشٹرا میں 21،پاڈوچیری میں 16، کرناٹک میں 9،گجرات میں 2اور راجستھان میں XBBوائرس کا ایک کیس سامنے آیا ہے۔

آئی سی ایم آر کے سابق رکن ڈاکٹر سنجے پجاری کے مطابقXBBکے خطرہ کے پیش نظر معمر افراد کو احتیاطی خوراک لینی چاہئے اور دائمی امراض میں مبتلا افراد کو حد درجہ احتیاط برتنا چاہئے۔

ماسک کے استعمال کو جاری رکھنا ہوگا۔گھر سے غیر ضروری باہر نہیں نکلنا چاہئے۔انہوں نے بتایا کہ کووڈ کے ذیلی قسم کے وائرس کے واقعات اب مہاراشٹرا کے اطراف اور ملک بھرمیں پیش آرہے ہیں۔

سردی کا موسم شروع ہوچکاہے۔ کیس میں اضافہ کا امکان ہے۔نئی لہر کے بارے میں ابھی کچھ نہیں کہاجاسکتا۔انہوں نے کہا کہ نئے ویرینٹ XBBکے انفیکشن کو روکنے کیلئے ویکسین موثر طورپر کام کرے گی۔