دہلی

جرمن سفارت کار کی دفتر خارجہ میں طلبی

ہندوستان نے ہفتہ کے دن جرمن سفارت خانہ کے سینئر سفارت کار کو طلب کیا اور چیف منسٹر دہلی اروند کجریوال کی گرفتاری پر تبصرہ پر پرزور احتجاج درج کرایا۔

نئی دہلی: ہندوستان نے ہفتہ کے دن جرمن سفارت خانہ کے سینئر سفارت کار کو طلب کیا اور چیف منسٹر دہلی اروند کجریوال کی گرفتاری پر تبصرہ پر پرزور احتجاج درج کرایا۔

متعلقہ خبریں
ہندو بھگوانوں کے خلاف پوسٹ، مقدمہ درج

جرمن ایمبسی کے ڈپٹی ہیڈ آف مشن جارج اینز ویلر‘ نئی دہلی میں وزارت ِ خارجہ کے دفتر سے جاتے دکھائی دیئے۔

https://twitter.com/SocialNewsDail2/status/1771474387415515401

ہندوستان نے دفتر خارجہ جرمنی کے تبصرہ کو ہندوستان کے داخلی امور میں مداخلت قراردیا۔

جرمن دفتر خارجہ نے کہا تھا کہ ہم نے کجریوال کی گرفتاری کا نوٹ لیا ہے اور توقع کرتے ہیں کہ عدلیہ کی آزادی اور بنیادی جمہوری اصولوں کا اطلاق ہوگا۔

a3w
a3w