بھارت
غزوہ ہند ماڈیول‘ 4 ریاستوں میں این آئی اے کے چھاپے
این آئی اے کے ایک عہدیدار نے آئی این ایس کو بتایا کہ بہار میں 2 مقامات دربھنگہ اور پٹنہ‘ بریلی (یوپی) میں ایک مقام اور سورت (گجرات) میں ایک مقام پر دھاوے کئے گئے۔

نئی دہلی: نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی (این آئی اے) نے گذشتہ برس بہار میں بے نقاب دہشت گرد ماڈیول غزوہ ہند کی تحقیقات کے سلسلہ میں آج 3 ریاستوں میں 5 مقامات پر دھاوے کئے۔
کیس مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمس کے ذریعہ نوجوانوں کو مذہبی جنونی بنانے سے متعلق ہے۔ بہار اے ٹی ایس اور ریاستی پولیس نے این آئی اے کا تعاون کیا۔
این آئی اے کے ایک عہدیدار نے آئی این ایس کو بتایا کہ بہار میں 2 مقامات دربھنگہ اور پٹنہ‘ بریلی (یوپی) میں ایک مقام اور سورت (گجرات) میں ایک مقام پر دھاوے کئے گئے۔ این آئی اے نے 6 جنوری کو بہار میں این آئی اے کی خصوصی عدالت نے مرغوب احمد دانش کے خلاف چارج شیٹ داخل کی تھی۔