تلنگانہ
تلنگانہ: یکٹر بے قابو ہو کر زرعی کنویں میں جا گرا،ایک شخص ہلاک
تفصیلات کے مطابق، مولاپور گاؤں سے تعلق رکھنے والے 61 سالہ ٹریکٹر ڈرائیور چنا پدھولو روزانہ کی طرح کھیت میں ہل چلانے کا کام کر رہاتھا۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے جگتیال ضلع کے مولا پور منڈل ہیڈ کوارٹر میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا، جہاں ایک ٹریکٹر بے قابو ہو کر زرعی کنویں میں جا گرا۔
تفصیلات کے مطابق، مولاپور گاؤں سے تعلق رکھنے والے 61 سالہ ٹریکٹر ڈرائیور چنا پدھولو روزانہ کی طرح کھیت میں ہل چلانے کا کام کر رہاتھا۔
وہ ٹریکٹر کو ریورس کرتے وقت حادثاتی طور پر قابو کھو بیٹھا، جس کے نتیجہ میں ٹریکٹر سمیت زرعی کنویں میں جا گرا اور پانی میں غرق ہوگیا۔
اس کی بیوی ستمّاں کی شکایت پر پولیس نے مقدمہ درج کر کے جانچ شروع کر دی۔