حیدرآباد

ریاستی وزیر سرینواس یادو پر جی ایچ ایم سی کا جرمانہ

اسی دوران کانگریس لیڈر انل کماریادو پر بھی دس ہزار روپئے کا جرمانہ عائد کیا گیا۔

حیدرآباد: گریٹرحیدرآباد میونسپل کارپوریشن (جی ایچ ایم سی) کے ڈائرکٹوریٹ انفورسمنٹ ویجلنس اینڈ ڈیزاسٹر مینجمنٹ نے شہرحیدرآباد کے ٹینک بنڈ پر غیر مجاز اشتہار پر وزیرافزائش مویشیاں ٹی سرینواس یادو پر 15ہزار روپئے جرمانہ عائد کیا۔

اسی دوران کانگریس لیڈر انل کماریادو پر بھی دس ہزار روپئے کا جرمانہ عائد کیا گیا۔

یہ جرمانہ، نارائن گوڑہ میں غیر مجاز اشتہار پر عائد کیاگیا۔ ان مسائل کو ڈائرکٹوریٹ انفورسمنٹ ویجلنس اینڈڈیزاسٹر مینجمنٹ کے علم میں ٹویٹر کے ذریعہ لایاگیا جس کے بعد یہ جرمانے عائد کئے گئے۔