حیدرآباد

مالس اور ملٹی پلیکسس کی جانب سے پارکنگ فیس کی وصولی پر جی ایچ ایم سی كمشنر كا انتباہ

کمشنر گریٹرحیدرآباد میونسپل کارپوریشن(جی ایچ ایم سی) امراپالی کٹا نے گاڑیوں کیلئے پارکنگ فیس وصول کرنے والے مالس اور ملٹی پلیکسس کے خلاف سخت کارروائی کرنے کا انتباہ دیا۔

حیدرآباد: کمشنر گریٹرحیدرآباد میونسپل کارپوریشن(جی ایچ ایم سی) امراپالی کٹا نے گاڑیوں کیلئے پارکنگ فیس وصول کرنے والے مالس اور ملٹی پلیکسس کے خلاف سخت کارروائی کرنے کا انتباہ دیا۔

متعلقہ خبریں
لوک سبھا الیکشن : سیکٹورل آفیسرس کو جی ایچ ایم سی کمشنر رونالڈ روز کی ہدایت
حیدرآباد کو اولمپکس کی میزبانی کے قابل بنانے پر توجہ: کے ٹی آر

کمشنر نے پریس ریلیز میں کہاکہ قواعد کی خلاف ورزی کرتے ہوئے چند تھیٹرس، مالس اور ملٹی پلیکسس کی جانب سے پارکنگ فیس کی وصولی کی شکایت موصول ہوئی ہے۔ اس خصوص میں تشکیل دی گئی خصوصی ٹیموں نے پایا کہ مالس صارفین سے پارکنگ فیس وصول کررہے ہیں حالانکہ قواعد کی رو سے خریدی کی رسید فراہم کرنے پر صارف کے لئے پارکنگ مفت ہوگی۔

اُنہوں نے بتایاکہ ایک تھیٹر جو سنگل اسکرین کے طورپر رجسٹرڈ ہے وہ اپنے احاطوں میں متعد د اسکرینس پرفلمیں چلارہی ہے۔ مزید برآں ان مالس میں پیش کی جانے والی غذاء کا معیار ناقص ہے۔

جی ایچ ایم سی نے کہاکہ کمشنر کے احکام کے مطابق معائنہ کے دوران بے قاعدگیوں میں ملوث پائے جانے والے مالس اور ملٹی پلیکسس کو نوٹسیس جاری کی گئیں۔

دریں اثنا ڈائرکٹر پبلک ہیلت رویندر نائیک نے شہریوں سے خواہش کی کہ وہ مچھروں پر قابوپانے پر کام کریں۔ اُنہوں نے بنجارہ ہلز میں واقع اسکولوں میں شعور بیداری اجلاسوں میں شرکت کی جہاں اس موضوع پر ایک آرٹ اگزیبیشن کا اہتمام کیا گیا تھا۔

اُنہوں نے شرکاء سے خواہش کی کہ ووہ اپنے اطراف کے ماحول کو صاف ستھرا رکھیں اور کالونیوں میں ہر جمعہ کو ڈرائی ڈے منائیں۔ بعد ازاں اُنہوں نے ڈینگی کے متاثرین کے مکانات کا بھی دورہ کرتے ہوئے اُن کی صحت اور علاج کے بارے میں معلومات حاصل کیں۔