گریٹر حیدرآباد میں جی ایچ ایم سی کی خصوصی صفائی مہم دوسرے دن بھی جاری
گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن کے زیرِ اہتمام شہر بھر میں شروع کی گئی خصوصی صفائی مہم آج دوسرے دن بھی جاری رہی۔ اس مہم کا مقصد شہر کی خوبصورتی کو بحال کرنا اور صفائی کے نظام کو مزید بہتر بنانا ہے۔
حیدرآباد: گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن کے زیرِ اہتمام شہر بھر میں شروع کی گئی خصوصی صفائی مہم آج دوسرے دن بھی جاری رہی۔ اس مہم کا مقصد شہر کی خوبصورتی کو بحال کرنا اور صفائی کے نظام کو مزید بہتر بنانا ہے۔
جی ایچ ایم سی کمشنر، تمام زونل کمشنرس اور ڈپٹی کمشنرس خود فیلڈ پر موجود رہ کر اس خصوصی صفائی مہم کی نگرانی کر رہے ہیں تاکہ کام کے معیار کو یقینی بنایا جا سکے۔
مہم کے دوسرے دن کی خاص بات فلائی اوورس کی صفائی رہی۔ شہر کے تمام بڑے فلائی اوورس کے اطراف، ڈیوائیڈرز اور فٹ پاتھوں کی مکمل صفائی کے لئے خصوصی ٹیمیں تعینات کی گئیں۔
سڑکوں کے کناروں سے ملبہ ہٹانے اور نالوں کی صفائی کے ساتھ ساتھ عوامی مقامات پر جمع کچرے کو فوری طور پر منتقل کیا جا رہا ہے۔
حکام کے مطابق یہ مہم آنے والے دنوں میں بھی جاری رہے گی تاکہ شہر کے کونے کونے میں صفائی کو یقینی بنایا جا سکے۔