شمالی بھارت

کل ہند مجلس المسلمین بی جے پی کی بی ٹیم، جنتا دل یو کا الزام

صدر مجلس اسد الدین اویسی کی جانب سے چیف منسٹر بہار نتیش کمار اور ڈپٹی چیف منسٹر تیجسوی یادو کو رابڑی دیوی کے مکان میں منعقدہ افطار پارٹی میں پٹھانی سوٹ، شال اور ٹوپیاں پہننے کے لیے نشانہ بنانے کے فوری بعد جنتا دل یو کے سرکاری ترجمان ابھیشیک جھا نے یہ ریمارک کیا۔

پٹنہ: جنتا دل یو نے کہا کہ آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین اور اس کے لیڈر بی جے پی کی بی ٹیم ہیں، جو رائے دہندوں کو راغب کرنے بیانات جاری کرتے ہیں۔ صدر مجلس اسد الدین اویسی کی جانب سے چیف منسٹر بہار نتیش کمار اور ڈپٹی چیف منسٹر تیجسوی یادو کو رابڑی دیوی کے مکان میں منعقدہ افطار پارٹی میں پٹھانی سوٹ، شال اور ٹوپیاں پہننے کے لیے نشانہ بنانے کے فوری بعد جنتا دل یو کے سرکاری ترجمان ابھیشیک جھا نے یہ ریمارک کیا۔

متعلقہ خبریں
مسلمان اگر عزت کی زندگی چاہتے ہو تو پی ڈی ایم اتحاد کا ساتھ دیں: اویسی
دھان کی خریداری میں دھاندلیوں کی سی بی آئی جانچ کروائے گی:بی جے پی
میں بلیوں کونہیں بلکہ شیروں کونشانہ بناؤں گا۔چیف منسٹر کے تبصرہ کے بعد بی آر ایس کیڈرمیں ہلچل
مودی کے خلاف توہین عدالت مقدمہ دائر کرنے کا فیصلہ: مشیر حکومت تلنگانہ
بی جے پی، خواتین کو دوسرے درجہ کا شہری سمجھتی ہے: راہول گاندھی (ویڈیو)

 جھا نے اپنے بیان میں کہا کہ ان کی حکومت سہسرام اور بہار شریف میں پیش آئے فرقہ وارانہ تشدد میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی کررہی ہے۔ بہار پولیس ہندوؤں اور مسلمانوں کے بیچ تفریق نہیں کررہی ہے۔ جو کوئی بھی فرقہ وارانہ تشدد کا ملزم ہے اس کے خلاف کارروائی کی جارہی ہے۔

 وہ کسی مخصوص فرقہ کی تائید نہیں کررہی ہے۔ جو بھی فرقہ وارانہ فسادات میں ملوث ہوتا ہے وہ سماج کا دشمن ہے۔ حکومت ِ بہار کرپشن کو بالکل برداشت نہیں کرتی اور مذہب کا چشمہ لگاکر کسی شخص یا سماج پر نظر نہیں رکھتی۔ جہاں تک اویسی کا تعلق ہے ان کے بیانات سے رائے دہندے بی جے پی کی تائید کرتے ہیں۔

وہ بی جے پی کی بی ٹیم ہیں اور ان کے بیانات انتہائی بدبختانہ ہیں۔ ان کے بیانات سے ثابت ہوگیا ہے کہ وہ ایک مخصوص فرقہ کے رائے دہندوں کو ایک مرکز پر لا رہے ہیں، سماج میں زہر پھیلانا ان کی ترجیح ہے۔ قبل ازیں آج اویسی نے سہسرام اور بہار شریف کے فرقہ وارانہ تشدد کے حوالے سے دعویٰ کیا تھا کہ نتیش کمار حکومت مسلم نوجوانوں اور مسلم فرقہ کے خلاف یکطرفہ کارروائی کرتے ہوئے انہیں گرفتار کررہی ہے۔

 اویسی نے اپنے ایک ٹوئٹر پیام میں کہا تھا کہ سہسرام اور بہار شریف کے فرقہ وارانہ تشدد کے بعد ہندو فرقہ کے فسادیوں کو جیل بھیجنے کے بجائے نتیش۔ تیجسوی حکومت مسلمانوں کو جیل بھیج رہی ہے۔ بہار پولیس مسلم نوجوانوں کے خلاف سخت کارروائی کررہی ہے اور سیکولر چیف منسٹر و ڈپٹی چیف منسٹر فینسی ڈریس مقابلہ میں مصروف ہیں۔

a3w
a3w