تلنگانہ

بلوں پر فیصلہ،گورنرس کیلئے مدت مقررکرنے سپریم کورٹ کی رولنگ، کے ٹی راما راو کا خیرمقدم

تلنگانہ کے سابق وزیر وبی آرایس کے کارگذارصدرتارک راما راو نے حکومت کے بلوں پر گورنرس کی منظوری دینے کے فیصلے کے لئے مدت مقرر کرنے کے سپریم کورٹ کے فیصلے کا خیرمقدم کیا ہے۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے سابق وزیر وبی آرایس کے کارگذارصدرتارک راما راو نے حکومت کے بلوں پر گورنرس کی منظوری دینے کے فیصلے کے لئے مدت مقرر کرنے کے سپریم کورٹ کے فیصلے کا خیرمقدم کیا ہے۔

متعلقہ خبریں
سوشل میڈیا پوسٹ، کے ٹی آر کے خلاف 2کیس درج
مذہبی مقامات قانون، سپریم کورٹ میں پیر کے دن سماعت
محبوب نگر: اقلیتی پوسٹ میٹرک ہاسٹل (بوائز) میں 18 مخلوعہ نشستوں کیلئے درخواستیں مطلوب ،16 جولائی آخری تاریخ
ریونت ریڈی کرپشن کے شہنشاہ، تلنگانہ کے مفادات کو نظرانداز کر رہے ہیں: کویتا
سام چیرٹی ٹرسٹ اینڈ ویلفیئر کی چیئرپرسن شیخ انجم کی سابق وزیر ہریش راؤ سے ملاقات

انہوں نے مطالبہ کیا کہ سپریم کورٹ اسمبلی اسپیکرس کے تعلق سے بھی ایم ایل ایز کی وفاداری بدلنے پر فیصلہ لینے کے لیے ایک مدت مقرر کرے۔تمل ناڈو حکومت کی جانب سے گورنر کے خلاف ایک درخواست دائر کی گئی تھی جس میں تقریباً 10 بلوں کی منظوری ایک سال سے زیادہ عرصہ سے زیر التوا ہونے پر اعتراض کیا گیا تھا۔

اس پر سپریم کورٹ نے ہدایات جاری کیں اور مدت مقرر کی۔ ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر اظہار خیال کرتے ہوئے راما راؤ نے کہا کہ بی جے پی اور کانگریس دونوں نے کئی مواقع پر گورنر کے ادارے کا غلط استعمال کرتے ہوئے حکومت میں رکاوٹیں پیدا کیں۔

انہوں نے کہا”سپریم کورٹ کو اسمبلی اسپیکرس کی جانب سے آئین کے کھلے عام غلط استعمال کا بھی نوٹ لینا چاہیے اور ایم ایل ایز کی وفاداری تبدیلی کے مقدمات پر فیصلہ لینے کے لئے مدت مقرر کرنی چاہیے۔

“راما راؤ کا اشارہ بی آر ایس کی طرف سے اسمبلی اسپیکر کو 10 ایم ایل ایز کی نااہلی کے لئے دائر کردہ درخواست کی طرف تھا، جو حکمران کانگریس میں شامل ہو گئے تھے۔