صحت

23دن کے شیرخوار کی جگر کی پیوند کاری

سرجیکل ٹیم کی قیادت کرنے والے ڈاکٹر وینو گوپال نے بتایا کہ ٹیم کے دیگر ارکان سے مشاورت اور والدین کی منظوری کے بعد ہم نے سرجری کا عمل شروع کیا اور ہمیں یہ بتاتے ہوئے خوشی ہورہی ہے کہ یہ سرجری انتہائی کامیاب رہی۔

حیدرآباد: یشودھا ہاسپٹلس کے ڈاکٹروں نے ایک 23دنوں کے شیر خوار بچے کی کامیاب (جگر) ٹرانسپلانٹیشن سرجری کی، یہ بچہ جگر کے مرض گلا گؤسیمیا میں مبتلا تھا۔ شیر خوار کے والد نے جگر کا عطیہ دیا۔

 ہاسپٹل کے پیڈ یاٹرک ہیپاٹولوجی اور ٹرانسپلانٹیشن سرجری ٹیم نے بچہ کے مرض کا جائزہ لیا اور پایا کہ وہ غذائیت کی کمی کا شکار ہے اور اس کا وزن اس کی عمر سے 25فیصد پایا گیا۔

پریس ریلیز میں یہ بات بتائی گئی۔ اگر چیکہ دو ماہ قبل یہ سرجری انجام دی گئی مگر ہاسپٹل نے سرجری کی کامیابی اور بچہ کی صحت کا جائزہ لینے کے بعد یکم دسمبر کو اس بات کا انکشاف کیا۔

اس شیر خوار لڑکے کے خاندان کی تاریخ سے پتہ چلتا ہے کہ اس کے ایک بھائی اور بہن بالترتیب2ماہ اور9ماہ میں جگر کے عارضہ کا شکار ہوگئے تھے۔

سرجیکل ٹیم کی قیادت کرنے والے ڈاکٹر وینو گوپال نے بتایا کہ ٹیم کے دیگر ارکان سے مشاورت اور والدین کی منظوری کے بعد ہم نے سرجری کا عمل شروع کیا اور ہمیں یہ بتاتے ہوئے خوشی ہورہی ہے کہ یہ سرجری انتہائی کامیاب رہی اور مریض کی معمول کی زندگی بحال ہوگئی۔

 اس سے والدین کو بھی بہت بڑی راحت ملی۔ انہوں نے بتایا کہ دنیا کے اس حصہ میں اب تک سب سے چھوٹا پیڈیاٹرک ٹرانسپلانٹ ہے۔ سرجری کے تین ہفتوں کے بعد شیر خوار مریض کا جائزہ لیا گیا۔ حالت مستحکم ہونے کے بعد شیر خوار کو ہاسپٹل سے ڈسچارج کردیا گیا۔

a3w
a3w