شمالی بھارت
گیان واپی مسجد کیس، الٰہ آباد ہائی کورٹ کا فیصلہ محفوظ
الٰہ آباد ہائی کورٹ نے وارانسی کی گیان واپی مسجد کی جگہ مندر کی بحالی سے متعلق مقدمہ کو چیلنج کرتی درخواست پر جمعہ کے دن اپنا فیصلہ محفوظ رکھا۔

پریاگ راج (یوپی): الٰہ آباد ہائی کورٹ نے وارانسی کی گیان واپی مسجد کی جگہ مندر کی بحالی سے متعلق مقدمہ کو چیلنج کرتی درخواست پر جمعہ کے دن اپنا فیصلہ محفوظ رکھا۔
جسٹس روہت رنجن اگروال نے فریقین کے وکلاء کی بحث کی سماعت کے بعد فیصلہ محفوظ رکھا۔کیس کی اگلی تاریخ عدالت طئے کرے گی۔
انجمن انتظامیہ مساجد وارانسی اور اترپردیش سنی سنٹرل وقف بورڈنے اس معاملہ میں 1991میں دائر اصل مقدمہ کو چیلنج کیا ہے۔