جرائم و حادثات

محبت میں ناکامی پر ایک شخص نے خودکشی کرلی

محبت میں ناکامی پر ایک شخص نے خودکشی کرلی۔ یہ واقعہ آندھراپردیش کے ضلع وشاکھاپٹنم کے سیتم پیٹ میں پیش آیا۔

حیدرآباد: محبت میں ناکامی پر ایک شخص نے خودکشی کرلی۔ یہ واقعہ آندھراپردیش کے ضلع وشاکھاپٹنم کے سیتم پیٹ میں پیش آیا۔

متعلقہ خبریں
لون ایپ کے ایجنٹس کی ہراسانی، ایک شخص نے خودکشی کرلی
صدر ٹی پی سی سی کے عہدہ کیلئے کانگریس قائدین کی دوڑ دھوپ
تلنگانہ میں کانگریس کو 10 نشستیں ملیں گی، چیف منسٹر پرامید
حیدرآباد دونوں ریاستوں کا مشترکہ دارالحکومت نہیں رہا
1969 کی تحریک میں طلبہ پر کس نے گولی چلانے کی ہدایت دی؟ کے ٹی آر کا سوال

پولیس نے بتایا کہ کو ناسیما ضلع کا 30 سالہ پی رام پرساد وشاکھا پٹنم کے گنیش نگر، سیتم پیٹ میں ایک مکان میں کرائے پرمقیم تھا۔

وہ شنکرمٹھ میں ایک سافٹ ویئر کمپنی میں کام کر رہا تھا۔ اس نے منگل کی صبح گھر میں پنکھے سے لٹک کر خودکشی کرلی۔

پولیس نے اس کے دوست سے ملی اطلاع کے بعد مقام واقعہ کا معائنہ کیا جہاں پولیس کو ایک خودکش نوٹ ملا۔

پولیس نے کہا کہ اس نوٹ میں اس نے لکھا کہ محبت میں ناکامی پر وہ یہ انتہائی اقدام کررہا ہے۔

a3w
a3w