تلنگانہ

کسانوں سے گیلادھان بھی خریدا جائے گا، چیف منسٹر کے سی آر کا اعلان

چیف منسٹر کے سی آر نے ڈاکٹر بی آر امبیڈکر تلنگانہ سکریٹریٹ میں خریف سیزن کے دوران کاشت کی گئی دھان کی فصل کی خریداری، غیر موسمی بارش کے باعث بھیگ چکی دھان کا حصول و دیگر امور پر چیف منسٹر نے اعلیٰ سطحی جائزہ اجلاس طلب کیا۔

حیدرآباد: چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ نے کہا کہ ریاست میں غیر موسمی بارش سے گیلے (تر) دھان کے آخری دانے کو بھی خریدا جائے گا۔ عام دھان کی طرح گیلے دھان کی بھی قیمت ادا کرنے کا تیقن دیا۔

متعلقہ خبریں
میں بلیوں کونہیں بلکہ شیروں کونشانہ بناؤں گا۔چیف منسٹر کے تبصرہ کے بعد بی آر ایس کیڈرمیں ہلچل
بی آر ایس کے 4ارکان اسمبلی کے خلاف افواہوں کی مذمت
بی جے پی مکمل اکثریت کے ساتھ حکومت بنانے جا رہی ہے : شیوراج
چیف منسٹر کی کل کاماریڈی سے پرچہ نامزدگی متوقع
میں نے اپنے خلاف کیسس واپس نہیں لئے: یوگی آدتیہ ناتھ

چیف منسٹر نے کہا کہ شعبہ زراعت کا تحفظ کرتے ہوئے پریشان حال کسانوں کی مدد کرنا ہی حکومت تلنگانہ کا مقصد ہے۔ آج ڈاکٹر بی آر امبیڈکر تلنگانہ سکریٹریٹ میں خریف سیزن کے دوران کاشت کی گئی دھان کی فصل کی خریداری، غیر موسمی بارش کے باعث بھیگ چکی دھان کا حصول و دیگر امور پر چیف منسٹر نے اعلیٰ سطحی جائزہ اجلاس طلب کیا۔

چیف منسٹر نے محکمہ زراعت کے عہدیداروں کو ہدایت دی کہ غیر موسمی بارش کے تناظر میں دھان کی کاشت اور کٹوائی مارچ تک مکمل کرنے کے متعلق حالات کا جائزہ لیں اور اس سلسلہ میں کسانوں کو باشعور بنانے کیلئے اقدامات کرنے کی ہدایت دی۔

 انہوں نے کسانوں کو مشورہ دیا کہ غیر موسمی بارش کے دوران دھان کی فصل کی کٹائی میں مزید چارپانچ دن انتظار کریں۔ انہوں نے واضح کیا کہ زراعت کی ترقی اور کسانوں کی کی فلاح وبہبود حکومت تلنگانہ کی ترجیحات میں شامل رہی ہے۔ حکومت تلنگانہ کی جانب سے کئے جارہے اقدامات کے اب تک بہترین نتائج برآمد ہوئے ہیں۔

تلنگانہ ک ے کسانوں کی محنت کی وجہ سے دھان کی پیداوار میں تلنگانہ ملک کی صف اول کی ریاستوں میں شامل ہوچکا ہے۔ دھان کے ہر دانے کو خریدا جارہا ہے۔ کسانوں کے خاطر اتنی سنجیدگی اور ہمدردی سے کام کررہی ریاست صرف تلنگانہ ہے۔

 چیف منسٹر نے کہاکہ آفات سماوی کو روکا نہیں جاسکتا۔ مگر اس سے لاتعلقی ظاہر کرتے ہوئے ریاستی حکومت خاموش بھی نہیں رہ سکتی۔ غیر موسمی بارش اور ژالہ باری سے متاثرہ کسانوں کو فی ایکر دس ہزار روپے معاوضہ دینے کا پہلے ہی اعلان کردیا گیا۔

ہم نے فیصلہ کرلیا ہے کہ ریاست کے خزانہ پر چاہئے کتنا ہی بوجھ کیوں نہ پڑے اہم اپنی ذمہ داری سے راہ فرار اختیار نہیں کریں گے۔ ہم کو کسانوں کی پریشانیوں کا بخوبی احساس ہے۔ اس غم کے ماحول میں ہم کسان برادری کی ہر طرح سے مدد کریں گے۔ جلد از جلد دھان کی خریداری کیلئے اقدامات کئے جائیں گے۔ چیف منسٹر نے کسانوں سے فصلوں کی کٹائی کو مزید چار پانچ دنوں کیلئے روک دینے کی اپیل کی۔

a3w
a3w