ہراسانی کی مخالفت پر لڑکی کو زندہ جلادیا گیا
نازک حالت میں لڑکی کو ضلع اسپتال میں داخل کرایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے سیفئی میڈیکل کالج کے لئے ریفر کردیا۔ میڈیکل کالج میں علاج شروع ہونے سے قبل اس کی موت ہوگئی۔
مین پوری: اترپردیش کے ضلع مین پوری کے کوتوالی علاقے میں ایک نوجوان نے چھیڑ چھاڑ کی مخالفت کرنے پر پڑوس میں رہنے والی ایک لڑکی کو ڈیزل ڈال کر زندہ جلا دیا۔
نازک حالت میں لڑکی کو ضلع اسپتال میں داخل کرایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے سیفئی میڈیکل کالج کے لئے ریفر کردیا۔ میڈیکل کالج میں علاج شروع ہونے سے قبل اس کی موت ہوگئی۔
پولیس ذرائع کے مطابق تھانہ کوتوالی مین پوری علاقہ گرام نگلا پجاوا میں راجیش کمار لودھی راج پور کی نابالغ بیٹی کماری شلپی کو پڑوس میں رہنے والے انکت(2)ولد راجویر سنگھ لودھی چھ مہینے سے پریشان کررہا تھا۔ آئے دن اس کے ساتھ چھیڑ چھاڑ اور فحش حرکتیں کرنے سے باز نہیں آرہا تھا۔ جس کی وہ مخالفت کرتی تھی۔
منگل کو انکت لڑکی کے گھر مین اس وقت گھس گیا جب کنبے کے لوگ پڑوس میں بیٹھے ہوئے تھے۔ گھر پر لڑکی اپنے چھوٹے بھائی کے ساتھ موجود تھی۔ انکت نے پہلے اس کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کرنے کی کوشش کی۔ مخالفت کرنے پر اس نے ڈیزل ڈال کر آگ لگا دیا۔
چیخ و پکار سن کر موقع پر پہنچے والدین و دیگر اہل خانہ کمبل ڈال کر اسے بچانے کی کوشش کی لیکن تب تک لڑکی 90فیصدی جل چکی تھی جس کی اسپتال میں موت ہوگئی۔
پولیس نے واقعہ کی رپورٹ درج کر کے ملزم انکت کو گرفتارکرلیا ہے۔