آندھراپردیش: سڑک حادثہ میں 2 طالبات ہلاک

مہلوک طالبات کی شناخت رجنی اور شاہبادی کے طورپر کی گئی ہے۔ذرائع کے مطابق آٹو ڈرائیور تیز رفتاری کے ساتھ آٹو چلارہا تھا۔حادثہ اتنا خطرناک تھا کہ یہ دونوں طالبات موقع پر ہی ہلاک ہوگئیں۔

حیدرآباد: آندھراپردیش کے ضلع نندیال میں پیش آئے سڑک حادثہ میں دو طالبات ہلاک ہوگئیں۔یہ حادثہ ضلع کے نیرڈوچیرلہ میں اُس وقت پیش آیا جب ایک آٹو کے ڈرائیور نے اس کا توازن کھودیا اور یہ آٹو الٹ گیا۔

مہلوک طالبات کی شناخت رجنی اور شاہبادی کے طورپر کی گئی ہے۔ذرائع کے مطابق آٹو ڈرائیور تیز رفتاری کے ساتھ آٹو چلارہا تھا۔حادثہ اتنا خطرناک تھا کہ یہ دونوں طالبات موقع پر ہی ہلاک ہوگئیں۔پولیس نے اس سلسلہ میں ایک معاملہ درج کرکے جانچ شروع کردی۔