سوشیل میڈیاشمالی بھارت
ٹرینڈنگ

انسٹا گرام پر ریل بنانے کے دوران لڑکی چھٹویں منزل سے گر گئی (انتہائی دردناک ویڈیو)

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں لڑکی کو زمین پر پڑا ہوا دیکھا گیاہے جبکہ وہاں موجود افراد اُس کے مدد کرنےکیلئے جدوجہد کررہے ہیں ۔

غازی آباد: ریلز بنانے کے جنون نے ملک بھر کے نوجوانوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے، کچھ لائکس ، شیئرس اور فالوورز حاصل کرنے اور سوشل میڈیا پر مشہور ہونے کیلئے نوجوان کسی بھی حد تک جانے کو تیارہیں اور اپنی جانوں کی بازی لگارہے ہیں۔

متعلقہ خبریں
جنسی استحصال اسكام: 63 ہزار انسٹاگرام اکاؤنٹس بند كردئے گئے
رام گوپال پولیس اسٹیشن کے سامنے سگریٹ نوشی کی ویڈیووائرل نوجوان سلاخوں کے پیچھے (ویڈیو)
پولیس کی موجودگی میں وکیل کو دفتر میں گھس کر گولی مار دی گئی
شیواجی کے خلاف اہانت آمیز پوسٹ، کم عمرگرفتار

ایسا ہی ایک اورواقعہ غازی آباد میں پیش آیا۔ لڑکی انسٹاگرام ریل بناتے ہوئے عمارت کی چھٹویں منزل سے گرگئیں۔ وہ اپنے گھر کی بالکونی میں کھڑی تھی اور ریل بنارہی تھی، اچانک اُس کا ہاتھ پھسل گیا اور فون نیچے گر گیاوہ اپنے فون کو پکڑنے کی کوشش رہی تھی کہ وہ سیدھے نیچے گر گئی اور اُسے شدید چوٹیں آئیں اور وہ درد سے چلاررہی تھی۔

لڑکی کے گرنے کے بعد کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔ جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ لڑکی درد سے تڑپ رہی ہے ۔لڑکی کی  ماں لڑکی کو ڈانٹ بھی رہی ہے۔

لڑکی جس کی شناخت 16 سالہ مونیشا کے طورپر ہوئی ہے جو غازی آباد کے اندراپورم علاقہ میں واقع کلاؤنڈ 9 سوسائٹی میں رہتی تھی۔ چھٹویں منزل سے گرنے کے بعد اُسے تشویشناک حالت میں اسپتال لے جایاگیا۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں لڑکی کو زمین پر پڑا ہوا دیکھا گیاہے جبکہ وہاں موجود افراد اُس کے مدد کرنےکیلئے جدوجہد کررہے ہیں ۔ جب وہاں موجود افراد نے لڑکی کو اسپتال لے جانے کیلئے اُٹھایا تو لڑکی درد سے چیخ رہی تھی اور بار بار یہی کہہ رہی تھی میں پاپا کو فون کرو( ماں پلیز پاپا کو کال کریں)۔

ویڈیو میں لڑکی کی ماں کو ریل بنانے کے جنون کیلئے اسے ڈانٹتے ہوئے سنا جا سکتا ہے، ’’بہت گندی لڑکی ہے یہ، اپنے ماں باپ کا نام خراب کریگی‘‘۔ لڑکی کو فوری اسپتال لے جایاگیا اور اب وہ خطرہ سے باہر ہے ۔ لڑکی کا علاج جاری ہے۔

لڑکی کی حالت دیکھ کر وہاں موجود افراد حیران رہ گئے۔ کچھ لوگوں نے اس کی نازک حالت پر تبصرہ کرتے ہوئے کہاکہ اس کی ٹانگ ٹوٹ گئی۔ واضح رہے کہ اس طرح کے کئی واقعات پیش آئے ہیں جہاں نوجوان لڑکے لڑکیاں ریل بناتے ہوئے شدید زخمی ہوئے ہے یا کچھ اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔

نوجوانوں کو سوشل میڈیا پر ویڈیوز بناتے وقت احتیاط برتنا چاہئے اور چند لائیکس اور فالوورز کیلئے اپنی جان کو خطرہ میں نہیں ڈالنا چاہئے۔

a3w
a3w