حیدرآباد

تلنگانہ میں بی جے پی برسراقتدار آنے پر مسلم ریزویشن ختم کردیاجائے گا: امیت شاہ

امیت شاہ نے کہاکہ تلنگانہ میں عمل کئے جانے والے 4فیصد مسلم ریزرویشن کو بھی ختم کرنے کا اعلان کیا اور کہا کہ یہ غیرقانونی کوٹہ ہے۔انہوں نے اس ریزرویشن کوختم کرتے ہوئے اوبی سیز، دلتوں اور ایس ٹیز کے کوٹہ میں اضافہ کااعلان کیا۔

حیدرآباد: مرکزی وزیرداخلہ امیت شاہ نے کہا ہے کہ بی جے پی، تلنگانہ میں برسراقتدارآنے پر یکساں سیول کوڈ پرعمل کیاجائے گا۔انہوں نے آج حیدرآباد میں تلنگانہ کا منشور جاری کیا۔انہوں نے کہاکہ ریاست میں اصلاحات پر عمل کے لئے کمیٹی تشکیل دی جائے گی۔

متعلقہ خبریں
مغل پورہ پولیس، امیت شاہ کے خلاف درج کیس سے دستبردار
مسلم تحفظات کسی کے باپ کی جاگیر نہیں جو ختم کئے جاسکیں
رئیل اسٹیٹ ونچرکی آڑ میں چلکور کی قطب شاہی مسجد کو شہید کردیاگیا: حافظ پیر شبیر احمد
سی اے اے اور این آر سی قانون سے لاعلمی کے سبب عوام میں خوف وہراس
کانگریس اور بی آر ایس میں خفیہ مفاہمت:امیت شاہ

انہوں نے تلنگانہ میں عمل کئے جانے والے 4فیصد مسلم ریزرویشن کو بھی ختم کرنے کا اعلان کیا اور کہا کہ یہ غیرقانونی کوٹہ ہے۔انہوں نے اس ریزرویشن کوختم کرتے ہوئے اوبی سیز، دلتوں اور ایس ٹیز کے کوٹہ میں اضافہ کااعلان کیا۔

 اس منشور میں کئے گئے اہم وعدوں میں مرکزی حکومت کی جانب سے کھاد پر دی جارہی فی ایکڑ18000روپئے کی سبسیڈی کے علاوہ چھوٹے اور معمولی کسانوں کو کھاد اور بیج خریدنے کے لیے 2,500 روپے کی ان پٹ سبسڈی، ہر کسان کے لیے مفت فصل انشورنس کا نفاذ، دھان کی امدادی قیمت 3 ہزار 100 روپے،ہلدی کے لیے مارکٹ انٹروینشن فنڈ کا قیام،

دلچسپی رکھنے والے کسانوں کو گائیوں کی مفت فراہمی، نیشنل ہلدی بورڈ کے فیصلے کے مطابق نظام آباد ٹرمرک سٹی کا قیام،ایس سیز اور ایس ٹیز کے لیے موجودہ تحفظات کا دوبارہ جائزہ، قبائلی برادریوں کے تحفظات میں آبادی کے مطابق اضافہ،

اندور ماڈل کے مطابق ویسٹ مینجمنٹ میں سینی ٹیشن ورکرس کو شریک مالکان کے طور پر تسلیم کرنا، سرکاری محکموں میں ایس سی اور ایس ٹی کے پسماندہ عہدوں کی نشاندہی کرنا اور انہیں فوری طور پر پُر کرنااور بزرگ شہریوں کے لیے ایودھیا اور کاشی کا مفت سفر شامل ہے۔

a3w
a3w