ہندو عورت کو دھوکہ دینے پر ایک مسلمان گرفتار
ایک شخص کو اپنی مذہبی شناخت چھپا کر فرضی نام سے ایک عورت سے شادی اور بعدازاں اسے مذہب تبدیل کرنے کیلئے مجبور کرنے کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا۔ پولیس نے اتوار کے دن یہ بات بتائی۔

بجنور(یوپی) (پی ٹی آئی) ایک شخص کو اپنی مذہبی شناخت چھپا کر فرضی نام سے ایک عورت سے شادی اور بعدازاں اسے مذہب تبدیل کرنے کیلئے مجبور کرنے کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا۔ پولیس نے اتوار کے دن یہ بات بتائی۔
ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ پولیس (اے ایس پی)سنجیو واجپائی نے کہا کہ عورت نے ہفتہ کے دن بجنور کوتوالی پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کروائی۔ اس نے اپنی شکایت میں کہا کہ 9 سال قبل اس کے شوہر کی موت واقع ہوئی تھی۔
بعد میں اس کی ملاقات ایک شخص سے ہوئی جس نے اپنا نام روی بتایا۔ دونوں نے شادی کرلی اور جوڑے کو بچے بھی ہوئے۔ تاہم بعد میں پتہ چلا کہ اُس شخص کا نام نسیم ہے۔ اُس نے شادی کے وقت اپنی شناخت چھپائی تھی۔
عورت کا یہ بھی الزام ہے کہ نسیم نے مکان کی تعمیر کے بہانے اُس کی ساری بچت لے لی اور اسے مسلمان بننے کیلئے بھی مجبور کیا۔ نسیم کے خلاف کیس درج کرلیا گیا۔ اسے گرفتار کرلیا گیا اور وہ فی الحال عدالتی تحویل میں ہے۔