کرناٹک

عقاب ٹکرانے کے بعد شیوکمار کے ہیلی کاپٹر کی ہنگامی لینڈنگ، ویڈیو وائرل

یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب شیوکمار بنگلورو کے ایچ اے ایل ایرپورٹ سے مولوبگال کا سفر کررہے تھے۔ شیوکمار کا ہیلی کاپٹر جو ہوا میں تھا، اس سے عقاب ٹکراگیا جس کی وجہ سے ہیلی کاپٹر کے سامنے کا شیشہ ٹوٹ گیا۔واقعہ کے بعد شیوکمار بنگلورو واپس ہوگئے۔

کولار: کولار ضلع میں کرناٹک کانگریس کے صدر شیوکمار کے ہیلی کاپٹر سے عقاب ٹکرانے کے بعد اس کی ہنگامی لینڈنگ کی گئی۔ ذرائع نے کہا کہ پائلٹ ہیلی کاپٹر کی محفوظ لینڈنگ میں کامیاب رہا جس سے بڑا حادثہ ٹل گیا۔ یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب شیوکمار بنگلورو کے ایچ اے ایل ایرپورٹ سے مولوبگال کا سفر کررہے تھے۔

متعلقہ خبریں
دوران پرواز مسافر کی باتھ روم میں خودکشی کی کوشش
ڈیویڈ وارنر ہیلی کاپٹر سے بگ بیاش لیگ کھیلنے سڈنی گراؤنڈ پہنچے(ویڈیو)
کولار میں ٹکٹ کا مسئلہ، کانگریس کے 5ارکان مقننہ کی استعفیٰ کی دھمکی (ویڈیو)
حیدرآباد کرکٹ اسوسی ایشن کے انتخابات
”شیوکمار اور ان کے بھائی، جناح کلچر کے حامی ہیں“

 شیوکمار کا ہیلی کاپٹر جو ہوا میں تھا، اس سے عقاب ٹکراگیا جس کی وجہ سے ہیلی کاپٹر کے سامنے کا شیشہ ٹوٹ گیا۔واقعہ کے بعد شیوکمار بنگلورو واپس ہوگئے۔ واضح رہے کہ 6/ اپریل کو سابق چیف منسٹر بی ایس یدیورپا کے ہیلی کاپٹر کی لینڈنگ اس وقت روک دی گئی تھی جب کلبرگی ضلع کے جیورگی ٹاؤن کے مضافات میں ہیلی پیاڈ پر پلاسٹک کی تھیلیاں اڑ کر آگئی تھیں۔