بھارت

آدتیہ -ایل1 سیٹلائٹ زمین کے نچلے مدار میں کامیابی کے ساتھ قائم

اسرو کے ذرائع کے مطابق 23 گھنٹے 40 منٹ کی الٹی گنتی کے اختتام کے ساتھ ہی صبح 11:50 بجے پی ایس ایل وی-سی 57 کے ذریعہ شار رینج سے لانچ آدتیہ-ایل1 کواب زمین کے نچلے مدار میں قائم کردیا گیا ہے۔

سری ہری کوٹا: ہندوستانی خلائی تحقیقی تنظیم (اسرو) نے ملک کے پہلے شمسی مشن کے تحت ہفتہ کو آدتیہ-ایل1 خلائی جہاز کو زمین کے مدار میں کامیابی کے ساتھ قائم کردیا۔

متعلقہ خبریں
اسرو نے گگنیان کے بڑے ٹیسٹوں کا اعلان کیا
ناک کے ذریعہ استعمال کی اولین کووڈ ویکسین کی 26 جنوری کو لانچ
اسرو کو تہنیت پیش کرنے آن لائن ویڈیو البم کا گینس ورلڈ ریکارڈ
ہندوستان کا سورج مشن 6 جنوری کو منزل پر پہنچ جائے گا:اسرو
چندریان3 کے چاند پر اترنے کا مقام ’شیوشکتی‘ سے تعبیر

اسرو کے ذرائع کے مطابق 23 گھنٹے 40 منٹ کی الٹی گنتی کے اختتام کے ساتھ ہی صبح 11:50 بجے پی ایس ایل وی-سی 57 کے ذریعہ شار رینج سے لانچ آدتیہ-ایل1 کواب زمین کے نچلے مدار میں قائم کردیا گیا ہے۔ اسی کے ساتھ ہی 125 دنوں کے طویل سفر میں سورج کی بیرونی فضا کا مطالعہ کرنے کا عمل شروع ہوگیا۔

انہوں نے بتایا کہ مشن کنٹرول سنٹر کے سائنسدان پورے مشن پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔ اسرو کے چیئرمین ایس سومناتھ نے کہا کہ آدتیہ-ایل 1 سورج کا مطالعہ کرنے والا پہلا خلا پر مبنی ہندوستانی مشن ہے۔

 کامیاب لانچنگ کے ساتھ ہی تمام چاروں مراحل کے اگنیشن اورعلیحدگی کے بعد راکٹ کو تقریباً 600 کلومیٹر کی بلندی پر مقررہ مدار میں کامیابی کے ساتھ قائم کیاگیا۔

انہوں نے کہا کہ 15 لاکھ کلومیٹر کا سفر طے کرنے کے بعد خلائی جہاز آدتیہ-ایل1 جنوری 2024 کے پہلے ہفتے میں سورج کے علاقے میں داخل ہوگا۔

 تقریباً 1475 کلوگرام وزنی خلائی جہاز کو سورج زمین کے نظام کے لگرینج پوائنٹ-1 (ایل1) کے گرد ایک ہالو آربٹ میں رکھا جائے گا، جو زمین سے تقریباً 15 لاکھ کلومیٹر دور ہے۔

مسٹر سومناتھ نے کہا کہ خلائی جہاز کو زمین کے نچلے مدار میں رکھے جانے کے بعد مدار کو مزید بیضوی بنایا جائے گا اور بعد میں خلائی جہاز کو آن بورڈ پروپلشن تھرسٹرس کا استعمال کرتے ہوئے لگرینج پوائنٹ ایل1 کی طرف روانہ کیا جائے گا۔

 جیسے ہی خلائی جہاز ایل1 کے جانب بڑھے گا یہ زمین کے کشش ثقل کے میدان (ایس اوآئی) سے باہر نکل جائے گا۔ ایس اوآئی سے باہر نکلنے کے بعد، کروز مرحلہ شروع ہو جائے گا اور خلائی جہاز کو بعد میں ایل1 کے گرد ایک بڑے ہالو مدار میں رکھا جائے گا۔

انہوں نے بتایا کہ یو آر راؤ سیٹلائٹ سینٹر (یو آر ایس سی)، بنگلور میں بنایا گیا آدتیہ-ایل 1 خلائی جہاز کوسورج زمین کے نظام کے لگرینج پوائنٹ 1 (ایل1) کے گرد ہالو آربٹ میں رکھا جائے گا، جو کہ زمین سے تقریباً 15 لاکھ کلومیٹردورہے۔