لڑکی نے آٹو ڈرائیور کی پٹائی کردی، ویڈیو وائرل
لڑکی نے نہ صرف آٹو ڈرائیور کی پٹائی کی بلکہ اس کی ویڈیو بھی بنا کر اپنے انسٹاگرام پر اپ لوڈ کر دی۔ ڈرائیور پوچھتا رہا کہ میرا قصور کیا ہے لیکن لڑکی اسے مارتی رہی۔ ڈرائیور ہاتھ جوڑ کر معافی مانگتا رہا لیکن لڑکی نے اسے مارنا نہیں چھوڑا۔
نئی دہلی: یوپی کے مرزا پور سے ایک چونکا دینے والا معاملہ سامنے آیا ہے۔ یہاں ایک لڑکی نے سرعام آٹو ڈرائیور کی پٹائی کردی۔ اس کا ویڈیو بھی وائرل ہوا ہے جس کے بعد متاثرہ آٹو ڈرائیور انصاف کی اپیل کر رہا ہے۔
وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ لڑکی ایک آٹو ڈرائیور کا کالر پکڑ کر مار رہی ہے۔ ڈرائیور کو پیٹتے ہوئے لڑکی نے اسے آٹو کے اندر پھینک دیا اور پھر اس کے اوپر چڑھ گئی۔
یہ لڑکی یہیں نہیں رکتی بلکہ آٹو ڈرائیور کو آٹو سے باہر نکالنے کے بعد اس کی پٹائی بھی کرتی ہے اور گالی گلوچ بھی کرتی ہے۔
اس لڑکی نے نہ صرف آٹو ڈرائیور کی پٹائی کی بلکہ اس کی ویڈیو بھی بنا کر اپنے انسٹاگرام پر اپ لوڈ کر دی۔ ڈرائیور پوچھتا رہا کہ میرا قصور کیا ہے لیکن لڑکی اسے مارتی رہی۔ ڈرائیور ہاتھ جوڑ کر معافی مانگتا رہا لیکن لڑکی نے اسے مارنا نہیں چھوڑا۔
لوگوں کا کہنا ہے کہ لڑکی اپنے فالوورز کو بڑھانے کے لیے ایسی ویڈیوز پوسٹ کرتی ہیں۔ اس معاملے میں متاثرہ آٹو ڈرائیور نے پولیس اسٹیشن میں لڑکی کے خلاف شکایت کی۔ ڈرائیور کا کہنا ہے کہ اس نے لڑکی سے صرف کرایہ مانگا تھا لیکن لڑکی نے کہا کہ وہ طالب علم ہے اور کرایہ ادا نہیں کرے گی۔ اس بات پر جھگڑا بڑھ گیا اور لڑکی نے اسے سرعام مارا پیٹا۔