امریکہ و کینیڈا

یہ جان کر خوشی ہوئی کہ ٹرمپ محفوظ ہیں: بائیڈن

امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا ہے کہ انہیں یہ جان کر خوشی ہوئی ہے کہ سابق صدر ڈونالڈ ٹرمپ جان لیوا حملے میں بال بال بچ گئے اور وہ پوری طرح صحت مند ہیں۔

واشنگٹن: امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا ہے کہ انہیں یہ جان کر خوشی ہوئی ہے کہ سابق صدر ڈونالڈ ٹرمپ جان لیوا حملے میں بال بال بچ گئے اور وہ پوری طرح صحت مند ہیں۔

متعلقہ خبریں
ڈونلڈ ٹرمپ کی خارجہ پالیسی کیا ہوگی
پارٹی رہنماؤں کی بڑھتی مخالفت: جو بائیڈن کی بطور دوبارہ صدارتی امیدوار نامزدگی ملتوی
امریکی صدر جوبائیڈن کا قوم کو اتحاد کا پیغام، زبان پھر پھسل گئی
22جنوری کو رام مندر کا افتتاح،واشنگٹن میں ایک ماہ طویل تقاریب کا آغاز
ٹرمپ پر حملے کو کس زاویے سے دیکھا جارہا ہے؟ اہم رپورٹ

مسٹر بائیڈن نے ہفتے کی شام سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر کہا کہ انہیں مسٹر ٹرمپ کی ریلی میں فائرنگ کے بارے میں مطلع کیا گیا۔

انہوں نے کہا ’’مجھے یہ سن کر خوشی ہوئی کہ وہ محفوظ ہیں اور میں ان کے لیے، ان کے خاندان اور ریلی میں شریک ہر شخص کے لیے دعا گو ہوں۔‘‘

واضح رہے کہ مسٹر ٹرمپ ہفتہ کی شام پنسلوانیا کے بٹلر میں ایک انتخابی ریلی کے دوران ایک نامعلوم بندوق بردار کی فائرنگ سے زخمی ہو گئے تھے۔

محافظوں نے حملہ آور کو ہلاک کر دیا۔ کل شام 6 بجکر 15 منٹ پر ہونے والی فائرنگ میں کم از کم ایک شخص کی موت ہو گئی اور دو شدید زخمی ہو گئے۔

a3w
a3w