گلوبل انسٹی ٹیوٹ آف انجینئرنگ و ٹیکنالوجی کی دسویں کانووکیشن 31 دسمبر کو منعقد
حیدرآباد میں 31 دسمبر 2025 کو گلوبل انسٹی ٹیوٹ آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی، گلوبل کالج آف فارمیسی اور گلوبل ایجوکیشن سینٹر کی دسویں کانووکیشن کا شاندار انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر پروفیسر وی۔ وی۔ باسوا راؤ، وائس چانسلر، رایالسیما یونیورسٹی، کرنول بطور مہمانِ خصوصی موجود تھے اور انہوں نے فارغ التحصیل طلبہ سے حلف لیا۔

تقریب کے دوران انجینئرنگ، فارمیسی اور ایم بی اے کے نمایاں کامیاب طلبہ کو گولڈ میڈلز سے نوازا گیا، جو مسز صبیحہ فرزانہ، سکریٹری، مدینہ ایجوکیشن اینڈ ویلفیئر سوسائٹی کے ہاتھوں تقسیم کیے گئے۔ اسنادِ فراغت مہمانِ خصوصی کے علاوہ گلوبل پروفیشنل کالجز کے ڈائریکٹرز مسٹر کے۔ ایم۔ فصیح الدین اور مسز ماریا تبسم نے بھی تقسیم کیں۔
تقریب میں گلوبل پروفیشنل کالجز کی اکیڈمک کونسل کے اراکین، جن میں ڈین، پرنسپلز اور شعبہ جاتی سربراہان شامل تھے، بھی موجود تھے۔
یہ کانووکیشن طلبہ کی محنت اور قابلیت کا اعتراف کرنے کے ساتھ ساتھ تعلیمی معیار اور ادارے کی کامیابیوں کو اجاگر کرنے کا موقع بھی فراہم کرتی ہے۔