قومی

مودی نے صدر جمہوریہ دروپدی مرمو کو سالگرہ پر مبارکباد دی

مسٹر مودی نے کہا، "محترمہ دروپدی مرمو نے ہمیشہ غریبوں اور پسماندہ لوگوں کو بااختیار بنانے کے لئے کام کیا ہے۔ بھگوان انہیں لوگوں کی خدمت کرنے کے لئے لمبی اور صحت مند زندگی سے نوازے۔"

نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعہ کے روز صدر جمہوریہ دروپدی مرمو کو سالگرہ پر مبارکباد دی۔

مسٹر مودی نے سوشل میڈیا سائٹ ‘ایکس’ پر صدر جمہوریہ کی قیادت اور عوامی خدمات کو ملک کے لوگوں کے لیے باعث تحریک قرار دیا۔

وزیر اعظم نے کہا، "صدر جمہوریہ کو سالگرہ کی دلی مبارکباد۔ ان کی زندگی اور قیادت ملک بھر میں لاکھوں لوگوں کو متاثر کرتی رہے گی۔ عوامی خدمت، سماجی انصاف اور جامع ترقی کے لیے ان کا عزم مصمم سب کے لیے امید اور طاقت کی کرن ہے۔”

مسٹر مودی نے کہا، "محترمہ دروپدی مرمو نے ہمیشہ غریبوں اور پسماندہ لوگوں کو بااختیار بنانے کے لئے کام کیا ہے۔ بھگوان انہیں لوگوں کی خدمت کرنے کے لئے لمبی اور صحت مند زندگی سے نوازے۔”

متعلقہ خبریں
صدر جمہوریہ کے خلاف حکومت ِ کیرالا کا سپریم کورٹ میں مقدمہ
ہندوستان ایک ملک ایک سول کوڈ کی طرف بڑھ رہا ہے: نریندر مودی (ویڈیو)
دہشت گردی پر دُہرے معیار کی کوئی گنجائش نہیں، برکس چوٹی کانفرنس سے مودی کا خطاب
وزیر اعظم کی تقریر پر سیتا اکا کا شدید ردعمل
مودی کو کجریوال کو جیل میں ڈالنے پر معافی مانگنی چاہئے:عام آدمی پارٹی