تلنگانہ
گوداوری کھنی میں ذاتی رنجش کے سبب نوجوان کا قتل۔4گرفتار
پرانی دوستی میں پیدا ہونے والے اختلافات اور ذاتی رنجش نے ایک نوجوان کی جان لے لی۔ فون پر جھگڑوں اور باہمی اختلافات کے نتیجے میں چاقوؤں سے حملہ کرکے نوجوان کا قتل کردیا گیا۔
راماگنڈم (منصف نیوز بیورو) پرانی دوستی میں پیدا ہونے والے اختلافات اور ذاتی رنجش نے ایک نوجوان کی جان لے لی۔ فون پر جھگڑوں اور باہمی اختلافات کے نتیجے میں چاقوؤں سے حملہ کرکے نوجوان کا قتل کردیا گیا۔
گوداوری کھنی ون ٹاؤن پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے واردات کے صرف 12 گھنٹوں کے اندر چار ملزمین کو گرفتار کرلیا۔
پیداپلی ڈی سی پی بی رام ریڈی نے بتایا کہ مقتول اٹل راج شیکھر اور مرکزی ملزم ایننم پرساد کے درمیان پہلے قریبی دوستی تھی، تاہم گزشتہ چھ ماہ سے دونوں کے درمیان اختلافات چل رہے تھے۔ ف
ون پر اکثر جھگڑے، گالی گلوج اور ایک دوسرے کے اہل خانہ کے خلاف نازیبا تبصروں کے باعث دشمنی بڑھ گئی تھی۔