بین الاقوامیقومی

ریاض پر حملہ میں 2 ہندوستانی زخمی

سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض کے ایک فینانشیل ڈسٹرکٹ پر حملہ میں زخمی ہونے والوں میں دو ہندوستانی شامل ہیں۔ نئی دہلی نے اس کی سخت مذمت کی ہے۔

نئی دہلی (پی ٹی آئی) سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض کے ایک فینانشیل ڈسٹرکٹ پر حملہ میں زخمی ہونے والوں میں دو ہندوستانی شامل ہیں۔ نئی دہلی نے اس کی سخت مذمت کی ہے۔

ہندوستان نے سعودی عرب کے سیویلین‘ معاشی اور توانائی انفراسٹرکچر کو مسلسل نشانہ بنائے جانے کی بھی مذمت کی۔ وزارت خارجہ نے کہاکہ ریاض فینانشیل ڈسٹرکٹ حملہ میں زخمی ہونے والوں میں دو ہندوستانی شامل ہیں۔

ریاض میں ہندوستانی سفارتخانہ زخمیوں اور ان کے اہل خانہ کی ممکنہ مدد کررہاہے۔ حملہ منگل کے دن ہوا۔ مقامی حکام کا کہناہے کہ زخمیوں میں دو سعودی شہری‘تین نیپالی اور 4 مصری شہری بھی شامل ہیں۔

مغربی ایشیاء میں کشیدگی اچانک بڑھ گئی ہے۔ حوثیوں نے سعودی عرب پر کئی حملے کئے ہیں۔