بین الاقوامی

ریاض کے فینانشیل ڈسٹرکٹ اور سعودی ریفائنری پر حملے، حوثیوں کا دعویٰ

ایران نواز حوثی باغیوں نے چہارشنبہ کے دن سعودی عرب کی ایک ریفائنری اور دارالحکومت ریاض کے فینانشیل ڈسٹرکٹ پر حملے کی ذمہ داری قبول کرلی۔

دبئی (اے پی) ایران نواز حوثی باغیوں نے چہارشنبہ کے دن سعودی عرب کی ایک ریفائنری اور دارالحکومت ریاض کے فینانشیل ڈسٹرکٹ پر حملے کی ذمہ داری قبول کرلی۔

سعودی اتحاد نے بتایا کہ منگل کے دن ایک حوثی ڈرون نے کنگ عبداللہ فینانشیل ڈسٹرکٹ ایک ٹاور کو نشانہ بنایاتھا۔ چہارشنبہ کی صبح ایک بیان میں اس نے کہاکہ ایسٹرن ریجن (منطقہ شرقیہ) میں راس تنورہ ریفائنری کی طرف فائر کئے گئے چار ڈرونس کو مارگرایاگیا۔

حوثی فوج کے ترجمان نے چہارشنبہ کے دن کسی ثبوت کے بغیر دعوی کیا کہ دونوں حملے باغیوں نے کئے۔ امریکی نیوز ایجنسی اسوسی ایٹیڈ پریس (اے پی) اس دعوی کی آزادانہ توثیق نہیں کرسکی۔

حالیہ ہفتوں میں حوثیوں نے سعودی تیل تنصیبات اور ایرپورٹس کو نشانہ بنایاہے۔ ان کا کہناہے کہ ان کے ان حملوں کا مقصد مملکت کو یمن کی ناکہ بندی ختم کرنے کے لیے مجبور کرناہے۔