جرائم و حادثات

ایمرجنسی بیٹری میں چھپاکرلایاگیا سونا شمس آباد ایرپورٹ پر ضبط

حیدرآباد: شہرحیدرآبادکے شمس آباد ایرپورٹ پر غیر مجاز طورپر سونے کی اسمگلنگ کے واقعات میں اضافہ ہوتاجارہاہے تاہم کسٹم کے حکام کی چوکسی کی وجہ سے زرد دھات کی اسمگلنگ کے واقعات کو ناکام بنایاجارہا ہے۔

حیدرآباد: شہرحیدرآبادکے شمس آباد ایرپورٹ پر غیر مجاز طورپر سونے کی اسمگلنگ کے واقعات میں اضافہ ہوتاجارہاہے تاہم کسٹم کے حکام کی چوکسی کی وجہ سے زرد دھات کی اسمگلنگ کے واقعات کو ناکام بنایاجارہا ہے۔

متعلقہ خبریں
حیدرآباد میں پیش آیا افسوسناک واقعہ، فیس کی رقم نہ ہونے پر 19 سالہ لڑکی نے کی خودکشی
جلسۂ فیضانِ اولیاء کا انعقاد، علم و روحانیت سے بھرپور پروگرام
ہائٹیکس نے ہائیدرآباد کڈز فیئر 2025 کے 18ویں ایڈیشن کا اعلان کر دیا
زندہ دلان کے مزاحیہ مشاعروں کی  دنیا  بھر میں منفرد شناخت،پروفیسرایس ا ے شکور، نواب قادر عالم خان کی شرکت
علم و ادب کی خدمات کا اعتراف زندہ قوموں کی پہچان: جشنِ ڈاکٹر محسن جلگانوی

کسٹم حکام نے گذشتہ شب ایمرجنسی بیٹری میں چھپاکرلائے گئے سونے کو ضبط کرلیاگیا۔

ایک اطلاع پر کسٹم کے ایرانٹلی جنس یونٹ کے حکام نے کارروائی کرتے ہوئے دبئی سے ایمریٹس کی فلائٹ EK-524کے ذریعہ کل شب تقریبا تین بجے حیدرآباد پہنچے اس مسافر کے سامان کی تلاشی لی ۔

اس کے سامان میں موجود ایمرجنسی لائٹ کو کھولنے پر بیٹری کی شکل میں لائے گئے اس زرد دھات کا پتہ چلا۔

بعد ازاں اس 1,81,60,450روپئے مالیت کے 2915 گرام سونے کو ضبط کرلیاگیااوراس مسافر کوگرفتار کرلیاگیا۔

اس سے پوچھ گچھ کی جارہی ہے تاکہ یہ پتہ چلایاجاسکے کہ کس کی ایما پراس نے سونے کی اسمگلنگ کی کوشش کی تھی۔اس مسافر کا تعلق آندھراپردیش کے ضلع کڑپہ سے ہے۔