آندھراپردیش

اے پی کے وشاکھاپٹنم کی کمبالاکونڈا سینکچیوری میں نادر سانپ نظرآیا

حیدرآباد: اے پی کے وشاکھاپٹنم کی کمبالاکونڈا سینکچیوری میں نادر سانپ نظرآیا۔ڈسٹرکٹ فاریسٹ آفیسر اننت شنکر نے اطلاع دی ہے کہ نادر ”برکوڈیالِمب لیس اسکنک“کو انہوں نے دیکھاہے۔

حیدرآباد: اے پی کے وشاکھاپٹنم کی کمبالاکونڈا سینکچیوری میں نادر سانپ نظرآیا۔ڈسٹرکٹ فاریسٹ آفیسر اننت شنکر نے اطلاع دی ہے کہ نادر ”برکوڈیالِمب لیس اسکنک“کو انہوں نے دیکھاہے۔

متعلقہ خبریں
سپریم کورٹ میں حکومت اے پی کے خلاف عرضی خارج
میاچ کے دوران زہریلا سانپ ٹینس کورٹ میں پہنچ گیا
الیکشن سے قبل گاڑیوں کی تلاشی مہم: 5.12 کروڑ ضبط، 6 افرادگرفتار
اے پی میں ذات پرمبنی جامع مردم شماری کا آغاز
وزیر اعظم کے ہاتھوں اے پی میں این اے سی آئی این کے کیمپس کا افتتاح

یہ نادر سانپ 1790 کی دہائی میں کمبالاکونڈا سینکچیوری میں نظرآیا تھاتاہم بتدریج اس نادر سانپ کی تعداد میں کمی دیکھی گئی۔

1950 کی دہائی میں محکمہ جنگلات کے عہدیداروں نے اس سانپ کی موجودگی کی تصدیق کی تھی۔

اُس وقت کئی نمونے زولوجیکل سروے آف انڈیا کولکتہ کو بھیجے گئے تھے۔کئی برسوں کے بعد ایک مرتبہ پھر یہ سانپ نظرآیا ہے۔

محکمہ جنگلات نے اس اطلاع کے ساتھ ہی چوکسی اختیار کی اور اس نادر سانپ کے تحفظ کیلئے فوری طورپر اقدامات کئے۔یہ سانپ 16.5سنٹی میٹرلمبا ہے۔