جرائم و حادثات

شمس آباد ایرپورٹ پر ایک کروڑروپئے مالیت کا سوناضبط،2 مسافرین گرفتار

دبئی سے حیدرآباد پہنچے ان مسافرین کے سامان کی تلاشی کے دوران اس سونے کا پتہ چلاجو پیسٹ کی شکل میں کیپسول میں یہاں اسمگل کرنے کی کوشش کی گئی تھی تاہم عہدیداروں کی چوکسی کے سبب اس کی اسمگلنگ کو ناکام بنادیاگیا۔

حیدرآباد: شہر حیدرآباد کے شمس آباد ایرپورٹ پر غیر قانونی طورپر سونے کی اسمگلنگ کو ناکام بنانے کا سلسلہ جاری ہے جہاں آج دو مسافرین کو کسٹم اینڈ ویجلنس کے عہدیداروں نے پکڑلیا۔

متعلقہ خبریں
حیدرآباد میں پیش آیا افسوسناک واقعہ، فیس کی رقم نہ ہونے پر 19 سالہ لڑکی نے کی خودکشی
سونے کی اسمگلنگ 3 افراد ایرپورٹ پارکنگ سے گرفتار
اسمارٹ فونس چوری کرنے والی ٹولی بے نقاب، 31ملزمین گرفتار
جلسۂ فیضانِ اولیاء کا انعقاد، علم و روحانیت سے بھرپور پروگرام
ہائٹیکس نے ہائیدرآباد کڈز فیئر 2025 کے 18ویں ایڈیشن کا اعلان کر دیا

دبئی سے حیدرآباد پہنچے ان مسافرین کے سامان کی تلاشی کے دوران اس سونے کا پتہ چلاجو پیسٹ کی شکل میں کیپسول میں یہاں اسمگل کرنے کی کوشش کی گئی تھی تاہم عہدیداروں کی چوکسی کے سبب اس کی اسمگلنگ کو ناکام بنادیاگیا۔

ضبط شدہ سونے کی مالیت تقریبا ایک کروڑ5لاکھ روپئے ہے۔کسٹم کے حکام نے دو مسافرین کو پکڑلیا اور ان سے پوچھ گچھ کی جارہی ہے تاکہ یہ پتہ چلایاجا سکے کہ کس کی ایما پر اس زرد دھات کو اسمگل کرنے کی ناکام کوشش کی گئی تھی۔