حیدرآباد

سکندرآباد ریلوے اسٹیشن میں 1.32 کروڑروپئے مالیت کا سونا ضبط

ڈی آرآئی نے اپنے پریس ریلیز میں کہا کہ سونے کے بسکٹس 2.314کلو ہیں جن کی مالیت 1.32کروروپئے ہے۔اس شخص نے کولکتہ سے یہ سونا خریداتھا۔اس کو گرفتار کرتے ہوئے جیل بھیج دیاگیا۔

حیدرآباد: ڈائرکٹوریٹ آف ریونیوانٹلی جنس(ڈی آرآئی) حیدرآباد نے سکندرآباد ریلوے اسٹیشن میں 1.32کروڑروپئے مالیت کا 2.314کلوسوناضبط کیا۔ایک اطلاع پر ڈی آرآئی حیدرآباد کے عہدیداروں نے فلک نماایکسپریس کے ذریعہ کولکتہ سے آنے والے ایک مسافر کے پاس سے یہ زرد دھات ضبط کی۔

ڈی آرآئی نے اپنے پریس ریلیز میں کہا کہ سونے کے بسکٹس 2.314کلو ہیں جن کی مالیت 1.32کروروپئے ہے۔اس شخص نے کولکتہ سے یہ سونا خریداتھا۔اس کو گرفتار کرتے ہوئے جیل بھیج دیاگیا۔