ایشیاء

نواز شریف کی اندرون 10 یوم پاکستان واپسی کا امکان

باپ بیٹی اندرون 10 یوم لندن سے پاکستان واپس ہوسکتے ہیں۔ 73 سالہ نواز شریف 2019سے برطانیہ میں ازخودجلاوطنی کی زندگی گزاررہے ہیں۔ گزشتہ برس نومبر میں ان کی پارٹی کی وفاقی حکومت نے انہیں ڈپلومیٹک پاسپورٹ جاری کردیا۔

اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ نواز(پی ایم ایل این) سربراہ نواز شریف اور ان کی لڑکی مریم نواز عنقریب لندن سے واپسی پر غور کررہے ہیں۔ ہفتہ کے دن میڈیا میں یہ خبریں آئیں۔ چند دن قبل انہیں عمران خان نے سیاسی لحاظ سے فیصلہ کن صوبہ پنجاب میں بڑی زک پہنچائی تھی۔

متعلقہ خبریں
بیٹی کی شادی کی رقم لے کر باپ فرار۔ ماں خودکشی کرلینے پر مجبور
مریم نواز، پاکستان کے صوبہ پنجاب کی پہلی خاتون چیف منسٹر ہوں گی
نواز شریف کی عام رکن مقننہ کی حیثیت سے حلف برداری
نواز شریف کی انتخابات میں کامیاب جماعتوں اور آزاد امیدواروں کو ساتھ بیٹھنے کی دعوت
لاہور کی نشست پر بلاول کو شکست، دھاندلی کا الزام

 پاکستان مسلم لیگ نواز کی وفاقی حکومت‘ عمران خان کے حلیف اور چیف منسٹر صوبہ پنجاب چودھری پرویز اِلٰہی کو پنجاب اسمبلی میں اعتماد کا ووٹ حاصل کرنے سے روک نہیں سکی۔ اخبار دی ایکسپریس ٹریبون نے یہ اطلاع دی۔ جمعرات کے دن چودھری پرویز اِلٰہی نے صوبائی اسمبلی کو تحلیل کرنے کے احکام پر دستخط کردیئے۔

نواز شریف اور مریم نواز فروری کے وسط میں پاکستان واپسی کا منصوبہ رکھتے تھے لیکن اب وہ اپنے منصوبہ پر نظرثانی کررہے ہیں۔ وہ جلد پاکستان لوٹ سکتے ہیں۔

 شریف خاندان کے ذرائع نے جیو ٹی وی کو بتایا کہ باپ بیٹی اندرون 10 یوم لندن سے پاکستان واپس ہوسکتے ہیں۔ 73 سالہ نواز شریف 2019سے برطانیہ میں ازخودجلاوطنی کی زندگی گزاررہے ہیں۔ گزشتہ برس نومبر میں ان کی پارٹی کی وفاقی حکومت نے انہیں ڈپلومیٹک پاسپورٹ جاری کردیا۔

 گزشتہ برس اکتوبر میں مریم نواز اپنے والد سے ملنے لندن گئی تھیں۔ ان کا نام 3 سال بعد نو فلائی لسٹ سے ہٹایا گیا تھا۔ سابق وزیراعظم عمران خان‘ ملک میں جلد انتخابات کا مطالبہ کررہے ہیں۔ موجودہ قومی اسمبلی(پارلیمنٹ) کی میعاد اگست 2023 میں ختم ہوگی۔