تلنگانہ
تلنگانہ: زیردریافت قیدی کی خودکشی
اس قیدی کی شناخت سنگاراجوپلی کے رہنے والے 35سالہ وی مہیش کے طورپر کی گئی ہے جو اقدام قتل کے ایک معاملہ میں جیل میں محروس تھا۔
حیدرآباد: تلنگانہ کے جنگاوں ضلع کی سب جیل میں ایک زیردریافت قیدی نے خودکشی کی کوشش کی۔اس کوعلاج کے لئے ورنگل کے ایم جی ایم اسپتال منتقل کردیاگیاجہاں اس کی موت ہوگئی۔
اس قیدی کی شناخت سنگاراجوپلی کے رہنے والے 35سالہ وی مہیش کے طورپر کی گئی ہے جو اقدام قتل کے ایک معاملہ میں جیل میں محروس تھا۔
اس نے ہفتہ کی شب جیل میں بلیچنگ پاوڈر کا استعمال کرلیاجس کے بعد اس کو علاج کے لئے اسپتال منتقل کیاگیا جہاں اس کی موت ہوگئی۔
پولیس نے اس واقعہ کے سلسلہ میں ایک معاملہ درج کرکے جانچ شروع کردی۔