یُوواوانی حیدرآباد میں نوجوانوں کے لیے سنہری موقع — بنیں ریڈیو جوکی، اناؤنسر!
اگر آپ اُردو، مراٹھی، ہندی یا انگریزی میں مؤثر گفتگو، تحریر یا مطالعہ کرنے کی اہلیت رکھتے ہیں تو یُوواوانی حیدرآباد آپ کی آواز سننے کے لیے تیار ہے۔ ریڈیو کے شوقین افراد کے لیے یہ ایک بہترین موقع ہے کہ وہ یُوواوانی سے جڑ کر اپنی آواز کو ریڈیو کی دنیا تک پہنچائیں۔
حیدرآباد: یُوواوانی حیدرآباد نے نوجوانوں کے لیے ایک شاندار موقع فراہم کیا ہے، جہاں بولنے کے شوقین، ریڈیو سے محبت رکھنے والے اور اپنی آواز کے ذریعے دوسروں کو متاثر کرنے والے نوجوان بطور Casual Announcer، Radio Jockey یا Casual Compere اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کر سکتے ہیں۔
اگر آپ اُردو، مراٹھی، ہندی یا انگریزی میں مؤثر گفتگو، تحریر یا مطالعہ کرنے کی اہلیت رکھتے ہیں تو یُوواوانی حیدرآباد آپ کی آواز سننے کے لیے تیار ہے۔ ریڈیو کے شوقین افراد کے لیے یہ ایک بہترین موقع ہے کہ وہ یُوواوانی سے جڑ کر اپنی آواز کو ریڈیو کی دنیا تک پہنچائیں۔
اہلیت برائے Casual Announcer: درخواست دہندہ کا کسی تسلیم شدہ یونیورسٹی سے گریجویٹ ہونا لازمی ہے، عمر 20 سے 50 سال کے درمیان ہونی چاہئے، جبکہ درخواستیں 30 اکتوبر 2025 تک قبول کی جائیں گی۔
اہلیت برائے Radio Jockey: امیدوار گریجویٹ ہونا چاہئے، عمر 20 سے 40 سال کے درمیان ہو، درخواست جمع کرانے کی آخری تاریخ 30 اکتوبر 2025 مقرر کی گئی ہے۔
اہلیت برائے Yuvavani Casual Compere: انٹرمیڈیٹ یا مساوی تعلیم رکھنے والے 18 تا 30 سال کے نوجوان درخواست دے سکتے ہیں، درخواستوں کی آخری تاریخ 30 اکتوبر 2025 ہے۔
مزید تفصیلات اور معلومات کے لیے رابطہ کریں: یُوواوانی، آل انڈیا ریڈیو، حیدرآباد۔ فون نمبر: 040-2323 0094۔ ادارے کے مطابق درخواست دہندگان کو صرف Casual Basis Duties کے لیے منتخب کیا جائے گا۔