حیدرآباد

تلنگانہ اور آندھراپردیش میں گرمی کی لہر میں دن بہ دن اضافہ

واٹر کولرس، ایر کولرس کے علاوہ تھنڈی مشروبات کی فروخت میں بھی کافی اضافہ ہوگیا ہے۔ڈاکٹرس نے چھوٹے بچوں اور ضعیف افراد کو مشورہ دیا ہے کہ وہ گھروں میں ہی رہیں۔عوام کا کہنا ہے کہ گذشتہ برسوں کے مقابلے اس مرتبہ گرمی کافی ہے۔

حیدرآباد: دونوں تلگو ریاستوں تلنگانہ اورآندھراپردیش میں گرمی کی لہرمیں روزبروزاضافہ ہوتاجارہا ہے۔محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ حیدرآباد میں اپریل میں درجہ حرارت میں بتدریج اضافہ ہوگا۔ حکام کا کہنا ہے کہ درجہ حرارت 42 ڈگری تک درج کئے جانے کاامکان ہے۔

متعلقہ خبریں
حیدرآباد دونوں ریاستوں کا مشترکہ دارالحکومت نہیں رہا
عمان کے شاہی خاندان کے رکن فراس کی آئندہ ماہ آمد
آندھرا پردیش کے کئی مقامات پر موسلادھار بارش
آندھرا پردیش کے تمام ذخائر آب میں 67 فیصد پانی کا ذخیرہ
حیدرآباد سے آندھرائی ڈرائیوروں کو چلے جانے کی ہدایت نامناسب : پون کلیان

 درجہ حرارت میں روز بروز اضافہ ہی ہوتا جارہا ہے۔دونوں ریاستوں کے اضلاع کے علاوہ مختلف مقامات پر شدید گرمی کی لہر دیکھی جارہی ہے۔گرمی سے بچنے کے لئے لوگ مختلف تدابیر اختیار کررہے ہیں۔دوپہر کے وقت سڑکوں پر ٹرافک میں کمی دیکھی جارہی ہے۔

واٹر کولرس، ایر کولرس کے علاوہ تھنڈی مشروبات کی فروخت میں بھی کافی اضافہ ہوگیا ہے۔ڈاکٹرس نے چھوٹے بچوں اور ضعیف افراد کو مشورہ دیا ہے کہ وہ گھروں میں ہی رہیں۔عوام کا کہنا ہے کہ گذشتہ برسوں کے مقابلے اس مرتبہ گرمی کافی ہے۔

صبح 9بجے سے ہی شدید گرمی کا آغاز ہورہا ہے جو دوپہر میں اپنے عروج پر دیکھی جارہی ہے۔ دوسری طرف شدید گرمی کے سبب اسہال اور دست کی بھی شکایات مل رہی ہیں۔ٹھنڈی مشروبات کے ساتھ ساتھ او آر ایس کی پیکٹس ومشروبات کی فروخت بھی بڑھ گئی ہے۔

 محکمہ موسمیات کے عہدیداروں نے عوام کو مشورہ دیا ہے کہ وہ اپنا خیال رکھیں اور ناگزیر ہونے پر ہی گھروں سے باہر نکلیں۔ تلنگانہ کے کئی مقامات کے علاوہ آندھراپردیش کے رائل سیما کے بعض مقامات اور ساحلی آندھراپردیش میں شدید گرمی کی لہر برقرار ہے۔

 تلنگانہ کے اضلاع کریم نگر‘ کھمم اورنظام آباد میں دن کا درجہ حرارت زیادہ سے زیادہ ریکارڈ کیا جارہا ہے۔ آندھراپردیش کے پرکاشم‘ گنٹور‘ کرشنا‘ نیلور کے بعض مقامات میں بھی شدید گرمی ہے۔

a3w
a3w