عمرہ زائرین کیلئے خوشخبری،پیکج میں 25 فیصد کی رعایت
دوسری جانب رواں سیزن میں عمرہ زائرین کو بڑی سہولت مل گئی ہے کیونکہ وزارت حج نے عمرہ زائرین کی سہولت کے لیے اردو سمیت 16 زبانوں میں گائیڈ بک جاری کردی ہے۔
ابوظہبی: متحدہ عرب امارات کے عمرہ زائرین کیلئے اچھی خبر سامنے آئی ہے، سعودی عرب میں شدید گرمی کے باعث یو اے ای میں عمرہ کے پیکج کی قیمت میں 25 فیصد کمی کردی گئی۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق یو اے ای میں بہت سے لوگ شدید گرمی کے باعث عمرے کا پروگرام ستمبر تک ملتوی کرنے کا ارادہ کررہے ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق متحدہ عرب امارات میں زائرین کی تعداد کم ہونے کے باعث عمرہ پیکجز تقریباً 25 فیصد سستے کردیے گئے ہیں۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق سرد موسم کے مقابلے میں اس وقت عمرہ پیکج 25 فیصد تک سستے ہیں۔ طلب کم ہونے کے باعث عمرہ پیکج غیر معمولی ڈسکاؤنٹ کے ساتھ پیش کیے جارہے ہیں۔
گرم موسم کے باعث بہت سے زائرین نے اپنا سفر روک دیا ہے، یو اے ای کے کچھ رہائشی درجہ حرارت میں معمولی کمی کی امید کی وجہ سے عمرہ ادائیگی کا منصوبہ ستمبر تک ملتوی کرنے کا سوچ رہے ہیں۔
دوسری جانب رواں سیزن میں عمرہ زائرین کو بڑی سہولت مل گئی ہے کیونکہ وزارت حج نے عمرہ زائرین کی سہولت کے لیے اردو سمیت 16 زبانوں میں گائیڈ بک جاری کردی ہے۔
عاجل نیوز کے مطابق وزارت حج وعمرہ کی جانب سے ’دلیل العمرہ‘ کے عنوان سے ایک گائیڈ بک لانچ کی گئی ہے جو اردو، فارسی، عربی، انگریزی، ترکی، ازبک، اسپینش، روسی، ہندی اور دیگر زبانوں پر مشتمل ہے۔
پی ڈی ایف فارمیٹ میں جاری اس گائیڈ بک کے ذریعے مختلف ممالک سے آنے والے زائرین اپنی زبان میں عمرے کے احکامات اور ضروری ہدایات معمول کر سکیں گے۔